Show download pdf controls
  • ٹیکس فائل نمبر (TFN) کی درخواست دینا

    آپ کا ٹیکس فائل نمبر (TFN):

    • ٹیکس اور ریٹائرمنٹ پنشن (سپر) کے نظاموں میں آپ کا ذاتی حوالہ نمبر ہے
    • آپ کے ٹیکس اور سپر کے ریکارڈوں کے ساتھ ساتھ آپ کی شناخت کا بھی اہم حصہ ہے - لہذا اسے حفاظت سے رکھیں
    • عمر بھر کے لیے آپ کا ہے - چاہے آپ اپنا نام بدل لیں، ملازمت بدل لیں، کسی اور سٹیٹ میں منتقل ہو جائیں یا سمندر پار چلے جائیں، آپ کا TFN وہی رہتا ہے۔

    آپ کے پاس TFN ہونا ضروری نہیں ہے لیکن اس کے بغیر آپ کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ نیز آپ سرکاری وظائف کی درخواست بھی نہیں دے سکیں گے، اپنا ٹیکس ریٹرن الیکٹرانک طور پر نہیں داخل کر سکیں گے اور نہ ہی آسٹریلین بزنس نمبر (ABN) حاصل کر سکیں گے۔

    TFN کی درخواست دینا

    آپ TFN کی درخواست کیسے دیں گے، یہ آپ کے حالات پر منحصر ہے:

    غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل افراد، مستقل تارکین وطن اور عارضی طور پر آنے والے

    اگر آپ یہ تین شرائط پوری کرتے ہوں تو آپ ٹیکس فائل نمبر کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں:

    1. آپ غیر ملکی پاسپورٹ کے حامل ہیں، مستقل تارک وطن ہیں یا عارضی طور پر آسٹریلیا آۓ ہیں۔
    2. آپ پہلے ہی آسٹریلیا میں موجود ہیں۔
    3. آپ کا ویزا مندرجہ ذیل قسموں میں سے ایک قسم کا ہے:
      • مستقل رہائشی ویزا
      • کام کے حقوق کے ساتھ ویزا
      • غیر ملکی طالبعلم کا ویزا
      • آپ کو آسٹریلیا میں غیرمعینہ مدت تک رہنے کی اجازت دینے والا ویزا (نیوزی لینڈ کے شہریوں کو آمد پر خودبخود مل جانے والے ویزے کے سمیت)۔
       
    TFN کی آن لائن درخواست دینا

    آن لائن درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس مؤثر پاسپورٹ یا متعلقہ سفری دستاویزات ہونا ضروری ہے۔

    ہمیں اپنا پاسپورٹ یا شناختی دستاویزات نہ بھیجیں - ہم ڈیپارٹمنٹ آف ہوم افیئرز کے ریکارڈ سے آپکی شناخت کی تصدیق کر لیں گے۔

    ہم 28 دنوں کے اندر اس آسٹریلین پتے پر آپ کا TFN بھیج دیں گے جو آپ نے اپنی درخواست میں ہمیں مہیا کیا تھا۔

    جب آپ کو TFN مل جائے تو پھر یہ ضروری ہے کہ آپ شناخت کی چوری کو روکنے کی خاطر TFN اور اپنی تمام ذاتی تفصیلات حفاظت سے رکھیں۔

    ورکنگ ویزے

    مؤثر ورکنگ ویزوں میں یہ شامل ہیں:

    • ورکنگ ہالی ڈے میکرز (سب کلاس 417)
    • فن و تفریح (سب کلاس 420)
    • سپورٹ (سب کلاس 421)
    • ورک اینڈ ہالی میکرز (سب کلاس 462)

    پناہ کے درخواست گزار

    پناہ کے درخواست گزار بریجنگ ویزا استعمال کر سکتے ہیں اور ان کا پاسپورٹ نمبر یا سفری دستاویز کا نمبر ان کا IMMI Card نمبر ہو گا۔ تاہم سابقہ شناختی کارڈوں کے لیے پاسپورٹ نمبر یا سفری دستاویز کا نمبر PLO56 یا PL56 ہو گا۔

    آسٹریلین شہری یا آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے افراد

    اگر آپ آسٹریلیا میں پیدا ہوۓ تھے یا آپ نے آسٹریلین شہریت لی ہے تو آپ یہ سروس استعمال نہیں کر سکتے۔ آسٹریلیا کے رہائشی افراد - TFN کی درخواست

    یہ بھی دیکھیں:

    آسٹریلیا کے رہائشی افراد

    اگر آپ آسٹریلیا کے رہائشی ہیں تو آپ، اپنے حالات پر منحصر، کئی مختلف طریقوں سے ٹیکس فائل نمبر (TFN) کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    آپ اس طرح TFN کی درخواست دے سکتے ہیں:

    آسٹریلیا پوسٹ میں درخواست دیں

    اگر آپ آسٹریلیا کے رہائشی ہیں اور انٹرویو کے لیے جا سکتے ہیں تو آپ کسی شریک آسٹریلیا پوسٹ کی دکانExternal Link میں TFN کی درخواست دے سکتے ہیں۔ TFN کی درخواست دینے کی کوئی فیس نہیں ہے۔

    اگر آپ آسٹریلیا کے رہائشی ہیں تو TFN کی درخواست دینے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے:

    1. آن لائن فارم مکمل کریںExternal Link
    2. خلاصہ (سمری) پرنٹ کریں جس میں آپ کی درخواست کا حوالہ نمبر شامل ہو گا اور یہ خلاصہ آسٹریلیا پوسٹ میں انٹرویو پر ساتھ لے جائیں۔
    3. اپنا آن لائن فارم مکمل کرنے کے بعد 30 دنوں کے اندر آسٹریلیا پوسٹ کی شریک دکان میں انٹرویو کیلئے جائیں۔ آپ کو انٹرویو پر پرنٹ کیا ہوا خلاصہ اور شناخت کا ثبوت دینے والی دستاویزاتExternal Link ساتھ لانی ہوں گی۔ انٹرویو مکمل کرنے کے بعد آپ کو آسٹریلیا پوسٹ میں اپنی درخواست پر دستخط کرنا ہوں گے۔

    اگلا مرحلہ:

    انگلش کے علاوہ دوسری زبانوں میں دستاویزات

    آپ کی درخواست کی تائید میں فراہم کی گئی شناخت کا ثبوت دینے والی دستاویزات کی کاپیوں پر یہ تصدیق ہونی چاہیئے کہ یہ اصل (اوریجنل) دستاویز کی حقیقی اور درست کاپیاں ہیں۔

    اگر آپ ایسی دستاویزات فراہم کرتے ہیں جو انگلش میں نہیں ہیں تو آپ کو کسی منظور شدہ ترجمے کی سروس کا کیا ہوا انگلش ترجمہ بھی فراہم کرنا ہو گا۔

    تمام ترجموں میں منظور شدہ مترجم کا یہ بیان شامل ہونا ضروری ہے کہ یہ 'ملاحظہ کردہ دستاویز کا حقیقی اور درست ترجمہ ہے'۔

    ترجمے میں حسب قاعدہ مہر وغیرہ بھی ہونی چاہیئے جس سے تصدیق کنندہ کی سند ظاہر ہو۔

    ترجمے کے ساتھ ماخذ زبان میں اصل دستاویز کی مصدّقہ کاپی بھی ہونی چاہیئے جس پر منظور شدہ تصدیق کنندہ نے حقیقی اور درست کاپی کی تصدیق کرتے ہوۓ مہر لگائی ہو اور دستخط کیے ہوں۔

    سروسز آسٹریلیا (Centrelink) کے کسی دفتر میں درخواست دیں

    اگر آپ سروسز آسٹریلیا (Centrelink) کے کسٹمر ہیں تو آپ TFN کے لیے آسٹریلیا پوسٹ میں درخواست دے سکتے ہیں، اگر آپ آسٹریلیا کے رہائشی ہیں اور انٹرویو پر آ سکتے ہیں۔

    اگر آپ آسٹریلیا پوسٹ سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں اور آپ سروسز آسٹریلیا (Centrelink) کے کسٹمر ہیں تو آپ خود جا کر سروسز آسٹریلیا (Centrelink)External Link میں کاغذ پر فارم ٹیکس فائل نمبر - درخواست یا افراد کے سوال کرنے کے لیے (NAT 1432) مکمل کرکے درخواست دے سکتے ہیں۔

    اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی شناخت کا ثبوت دینے والی دستاویزات اصل (اوریجنل) ہیں - فارم پر یہ ہدایات دیکھیں کہ آپ کو کن دستاویزات کی ضرورت ہو گی۔

    اگر آپ نے Centrelink کو اختیار دیا ہے کہ وہ ATO سے آپ کا TFN لے لے:

    • TFN کی ضرورت کی یہ وجہ چنیں: 'Centrelink کو دینے کے لیے'۔

    کارروائی ہو جانے کے بعد ہم Centrelink کو آپ کا TFN بھیج دیں گے۔

    بذریعہ ڈاک درخواست دیں

    اگر آپ کسی شریک آسٹریلیا پوسٹ کی دکان میں انٹرویو کے لیے نہیں آ سکتے یا آپ سروسز آسٹریلیا (Centrelink) کے کسٹمر نہیں ہیں تو آپ کو کاغذ پر فارم ٹیکس فائل نمبر - درخواست یا افراد کے سوال کرنے کے لیے مکمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    آپ اس فارم کی کاپی اس طرح حاصل کر سکتے ہیں:

    • آن لائن آرڈر کر کےExternal Link
    • دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن 092 720 1300 پر فون کر کے۔ اگر آپ ہمارےساتھ انگلش کے علاوہ کسی اور زبان میں بات کرنا چاہیں تو آپ اپنی فون کال میں مدد کیلئے 50 14 13 پر ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس (تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس) کو فون کر سکتے ہیں

    فارم پر لکھے پتے پر اپنی مکمل شدہ TFN کی درخواست اور اپنی شناختی دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں بھیجیں.

    نوٹ: اپنی اصل شناختی دستاویزات ہمیں ڈاک میں نہ بھیجیں - ہو سکتا ہے یہ آپ کو واپس نہ کی جا سکیں۔

    آسٹریلیا سے باہر رہنے والے افراد

    اگر آپ ٹیکس کے مقاصد سے آسٹریلیا کے رہائشی نہیں ہیں تو آپ کو اس صورت میں TFN کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ کسی آسٹریلین ماخذ سے صرف سود، منافع یا رائلٹی کی ادائیگیاں وصول کرتے ہوں۔

    آپ کو یہ آمدن آسٹریلین ٹیکس ریٹرن میں دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپکو ادائیگی ملنے کے وقت آسٹریلین مالیاتی ادارہ (جو آپکو ادائیگی کرتا ہے) فائنل ٹیکس کٹوتی کر لے گا۔

    اگلا مرحلہ:

    تاہم اگر آپ وہ ٹیکس واپس لینے کے لیے آسٹریلین انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنا چاہتے ہیں جو آسٹریلین بینک اکاؤنٹ یا آسٹریلین شیئرز کے منافع میں سے کاٹا گیا ہو تو آپ کو TFN کی ضرورت پڑے گی۔

    آپ اس صورت میں TFN کی درخواست دے سکتے ہیں کہ:

    • آپ کسی آسٹریلین ماخذ سے سود، منافع یا رائلٹی کے علاوہ آمدنی حاصل کرتے ہوں
    • آپ کا شوہر یا بیوی آسٹریلیا کا رہائشی ہو اور فیملی ٹیکس بینیفٹ کی درخواست دے رہا ہو
    • آپ کسی آسٹریلین سپراینوئیشن فنڈ کے ممبر ہوں اور  
      • آپ کو اس سے رقم ملنے کی توقع ہو
      • آپ اس میں ذاتی طور پر رقوم ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہوں یا
      • اس میں آپ کے لیے رقوم ڈالی جاتی ہوں
       
    • آپ کو آسٹریلین ٹیکس ریٹرن داخل کرنے یا آسٹریلین بزنس نمبر (ABN) کی درخواست دینے کی ضرورت ہو۔

    اگلا مرحلہ:

    یہ بھی دیکھیں:

      Last modified: 11 May 2020QC 49792