Show download pdf controls
  • ادائیگی کے لیے مدد

    اگر آپ وقت پر ادائیگی نہ کر سکتے ہوں تو شاید آپ قسطوں میں ادائيگی کا پلان بنوا سکتے ہوں۔

    اگر آپ آخری تاریخ تک ادائیگی نہ کر سکتے ہوں تو اس کے باوجود ضروری ہے کہ آپ اپنی ایکٹیویٹی سٹیٹمنٹس اور ٹیکس ریٹرن وقت پر داخل کریں۔ اس سے ہمیں نظر آئے گا کہ آپ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے اور آپ انہیں پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

    اس بارے میں معلوم کریں:

    یہ بھی دیکھیں:

    ادائیگی کے پلان

    ادائیگی کا پلان بنواتے ہوئے آپ کو ان باتوں پر غور کرنا ہو گا:

    • آپ کتنی ادائیگی کر سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی ہو جاۓ کہ آپ ہر قسط کی رقم (اور اگر بعض ادائیگیاں تاخیر سے کی گئی ہوں تو ان پر بننے والا سود بھی) ادا کر سکیں
    • آپ کی آئندہ ذمہ داریاں۔

    بعض صورتوں میں، ہمیں آپ کی مالی صورتحال اور حالات کے بارے میں مزید جاننے کی ضرورت ہو سکتی ہے تاکہ ہم ایسا ادائیگی کا پلان بنانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کر سکیں جو ہم دونوں کے لیے مناسب ہو۔

    اس کے علاوہ ادائیگی کے پلانز کے متعلق نیچے یہ معلومات پڑھیں:

    افراد اور سول ٹریڈرز (ذاتی کاروبار کے مالکان)

    اگر آپ کے ذمے ہماری رقم 100,000$ یا اس سے کم ہو تو ادائیگی کا پلان بنوانے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ہماری آن لائن خدمات استعمال کریں۔

    ہماری آن لائن خدمات استعمال کرنے کے لیے آپ کو myGov اکاؤنٹ کی ضرورت ہو گی جو ATO کے ساتھ لنک ہو۔ آپ اپنا ادائیگی کا پلان بنوانے، بدلوانے یا کسی حالیہ پلان کو منسوخ کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

    ہمارا مقصد آپ کو اپنے ذمے رقم کم ترین وقت میں ادا کرنے میں مدد دینا اور سود سے بچانا ہے۔

    ادائیگی کا پلان بنواتے ہوئے آپ کو یہ بتایا جائے گا:

    • ایک رقم جو آپ کو شروع میں ادا کرنی ہو گی
    • ان قسطوں کی رقوم کی مثالیں جنہیں ادا کرنا آپ کے جیسے حالات رکھنے والے صارفین کے لیے مناسب رہا ہے.

    آپ کو جو شروع کی رقم اور قسطوں کی رقوم بتائی جائیں، آپ انہیں بڑھا یا گھٹا سکتے ہیں - بعض حدوں کے اندر اندر۔

    اگر آپ آن لائن پیش کیے گئے ادائیگی کے پلان کی استطاعت نہیں رکھتے یا آپ کے ذمے 100,000$ سے زیادہ رقم واجب الادا ہو تو خود کو حاصل مواقع پر بات کرنے کے لیے ہمارے اوقات کارکے دوران ہمیں 13 11 42 پر فون کریں۔

    ہمارا مشورہ ہے کہ آپ فون کرنے سے پہلے ہمارا ادائیگی کے پلان کا اسٹیمیٹر استعمال کر کے ایسے پلان کا حساب لگائیں جس کی آپ استطاعت رکھتے ہوں۔

    اگلے مراحل:

    آٹومیٹڈ فون سروس

    آپ ہماری آٹومیٹڈ فون سروس استعمال کر کے تاخیر سے ادائیگی یا قسطوں میں ادائیگی کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ ادائیگی کا پلان بنوانے کے لیے آپ کے پاس آسٹریلین بزنس نمبر (ABN) یا ٹیکس فائل نمبر (TFN) اور اپنے ذمے رقم کی تمام تفصیلات ہونا ضروری ہے۔

    اگر آپ ہماری آٹومیٹڈ فون سروس کے ذریعے ادائیگی کا پلان نہ بنوا سکتے ہوں تو ہمارے اوقات کار میں آپ کا رابطہ کسی شخص سے کروا دیا جائے گا جو آپ کی مدد کرے گا۔

    اگلا مرحلہ:

    کاروبار

    اگر آپ کے کاروبار کے ذمے 100,000$ یا اس سے کم رقم واجب الادا ہے تو آپ اس طرح ادائیگی کا پلان تجویز کر سکتے ہیں:

    • Online services for businessExternal Link کے ذریعے جہاں آپ Accounts and payments چن کر پھر payment plans چنیں گے۔
    • 13 72 26 پر ہماری آٹومیٹڈ فون سروس کو فون کر کے
    • اپنے رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ یا BAS ایجنٹ کے ذریعے جو آن لائن خدمات استعمال کر کے آپ کی طرف سے ادائیگی کا پلان بنوا سکتا ہے

    اگر آپ ہماری آٹومیٹڈ فون سروس استعمال کر کے ادائیگی کا پلان نہ بنوا سکتے ہوں تو آپ کا رابطہ کسی شخص سے کروا دیا جائے گا (ہمارے اوقات کار کے دوران) جو آپ کی مدد کرے گا۔

    ادائیگی کا پلان بنوانے کے لیے آپ کے پاس اپنا ABN یا TFN اور اپنے ذمے واجب الادا رقم کی مکمل تفصیلات ہونا ضروری ہے۔

    اگر ایکٹیویٹی سٹیٹمنٹس کی رقوم ادا کرنے کی تاریخ گزر چکی ہے تو شاید آپ بلا سود ادائیگی کے پلان کے اہل ہو سکتے ہیں۔

    اگر آپ کے کاروبار کے ذمے 100,000$ سے زیادہ رقم واجب الادا ہے تو خود کو حاصل مواقع پر بات کرنے کے لیے ہمارے اوقات کار میں 13 11 42 پر ہمیں فون کریں۔

    ہمارا مشورہ ہے کہ آپ فون کرنے سے پہلے ہمارا ادائیگی کے پلان کا اسٹیمیٹر استعمال کر کے ایسے پلان کا حساب لگائیں جس کی آپ استطاعت رکھتے ہوں۔

    اگلے مراحل:

    یہ بھی دیکھیں:

    رجسٹرڈ ایجنٹس

    اگر آپ رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ یا BAS ایجنٹ ہیں تو آپ Online services for agents استعمال کر کے اپنے کلائنٹ کے لیے ادائیگی کا پلان دیکھ سکتے ہیں، بنوا سکتے ہیں، بدل سکتے ہیں یا منسوخ کر سکتے ہیں۔

    آپ اس صورت میں ادائیگی کا پلان بنوا سکتے ہیں کہ آپ کے کلائنٹ:

    • کا حالیہ قرض 100,000$ سے کم ہو (کل بیلینس یا وہ رقم جس کی ادائیگی میں تاخیر ہو چکی ہے)
    • کا اس قرض کے لیے پہلے ہی کوئی ادائیگی کا پلان موجود نہ ہو
    • نے گزشتہ دو سالوں میں متعلقہ اکاؤنٹ کے لیے دو بار سے زیادہ ادائیگی کے پلان کی خلاف ورزی نہ کی ہو۔

    اگلے مراحل:

    • Online services for agents استعمال کر کے اپنے کلائنٹ کے لیے ادائیگی کا پلان بنوائیں۔
    • اپنے کلائنٹ کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے 13 72 86 پر فون کریں - درست سیکشن سے رابطہ کرنے کے لیے ہماری فاسٹ کی کوڈ گائیڈ استعمال کریں۔

    جن ایکٹیویٹی سٹیٹمنٹس کی رقوم کی ادائیگی میں تاخیر ہو چکی ہے، ان کے لیے بلا سود ادائیگی کے پلان

    جن چھوٹے کاروباروں کے ذمے ایکٹیویٹی سٹیٹمنٹس کی رقوم ہوں، وہ 12 مہینوں میں ان کی بلا سود ادائیگی کر سکتے ہیں۔

    اہلیت

    آپ ان صورتوں میں بلا سود ادائیگی کا پلان لینے کے اہل ہو سکتے ہیں کہ آپ کا کاروبار:

    • سالانہ 2 ملین ڈالر سے کم ٹرن اوور رکھتا ہو
    • ایکٹیویٹی سٹیٹمنٹ کے قرض کی مدّ میں اس وقت 50,000$ یا اس سے کم لوٹانے کا ذمہ دار ہو جس کی تاریخ ادائیگی گزرے 12 مہینے سے زیادہ وقت نہ گزرا ہو
    • ادائیگی اور سٹیٹمنٹس داخل کرنے کا اچھا ریکارڈ رکھتا ہو جس میں یہ بھی شامل ہے کہ            
      • پچھلے 12 مہینوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ ادائیگی کے پلان کی خلاف ورزی نہیں ہوئی
      • کوئی ایکٹیویٹی سٹیٹمنٹ داخل ہونے سے رہ نہیں گئی ہے
       
    • عام کاروباری راستوں سے فنانس (جیسے کوئی قرضہ) حاصل کرنے کے قابل نہ ہو
    • سلامت رہنے کی مسلسل اہلیت دکھا سکتا ہو۔

    یہ کیسے ہوتا ہے

    آپ کو ایسے ادائیگی کے پلان پر اتفاق کرنا ہو گا جس میں ڈائریکٹ ڈیبٹ سے 12 مہینوں کے اندر واجب الادا رقوم ادا کرنا ممکن ہو۔ چاہے آپ کو خط میں اطلاع ملے کہ سود واجب ہو گا، آپ کو سود کی رقم واپس مل جاۓ گی بشرطیکہ آپ اپنی ادائیگی کے پلان پر عمل کرتے رہیں۔

    جس دوران آپ اپنا بل ادا کر رہے ہوں:

    • آپ Online services for businessExternal Link پر لاگ ان کر کے یا 13 28 66 پر ہمیں فون کر کے اپنے اکاؤنٹ کا باقی بیلینس چیک کر سکتے ہیں (صبح 8.00 بجے سے شام 6.00 بجے، پیر تا جمعہ)
    • آپ کو اپنی تمام دوسری ادائیگیوں اور سٹیٹمنٹس داخل کرنے کی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی۔

    رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ یا BAS ایجنٹ ایجنٹوں کے لیے آن لائن خدمات استعمال کر کے یا 13 72 86 پر فون کر کے آپ کے اکاؤنٹ کا باقی بیلینس چیک کر سکتا ہے (فاسٹ کی کوڈ 1 2 5 1

    اگر آپ کو پہلے ہی ادائیگی کا پلان حاصل ہے تو

    اگر آپ اہلیت کے معیار پر پورے اترتے ہیں تو آپ ہم سے اپنے موجودہ ادائیگی کے پلان کو بلا سود ادائیگی کے پلان میں بدلنے کے لیے پوچھ سکتے ہیں۔

    اگر آپ کی درخواست منظور ہوجائے تو ہم آپ کا پچھلا پلان منسوخ کر دیں گے۔ بلا سود عرصہ اس تاریخ سے شروع ہو گا جب آپ کا نیا پلان شروع ہوا تھا۔

    اگلا مرحلہ:

    • اپنے پلان کو بلا سود ادائیگی کے پلان میں بدلوانے کے لیے ہمارے اوقات کار کے دوران
    • 13 28 66 پر ہمیں فون کریں۔

    ضمانت کے ساتھ ادائیگی کے پلان

    اگر آپ کے قرض کی ادائیگی کے لیے ہمارا اور آپ کا سمجھوتہ نہ ہو پاۓ تو ممکن ہے ہم ان حالات میں ضمانت کی پیشکش قبول کرنے پر غور کریں کہ:

    • آپ قرض کی ادائیگی کا وقت مؤخر کرنے کی درخواست کریں
    • آپ قسطوں میں قرض ادا کرنے کی درخواست کریں۔

    ہماری ترجیحی ضمانتیں یہ ہیں:

    • بلا قید وقت ملکیت والی پراپرٹی کا رجسٹرڈ مارگیج (مالیاتی ادارے کا قرض)
    • کسی آسٹریلین بینک کی غیرمشروط بینک گارنٹی۔

    ضمانت کے ساتھ ادائیگی کے متعلق مزید معلومات کے لیے ہمارے اوقات کار کے دوران 13 11 42 پر ہمیں فون کریں۔

    یہ بھی دیکھیں:

    • PS LA 2011/14 وصولئ قرض کے عمومی اختیارات اور اصول

    HELP اور SFSS

    اگر آپ کے نوٹس آف اسیسمنٹ میں ہائر ایجوکیشن لون پروگرام (HELP) یا سٹوڈنٹ فنانشل سپلیمنٹ سکیم (SFSS) کی لازمی واپسی شامل ہے جس کی وجہ سے آپ کو شدید مشکلات پیش آئیں گی تو آپ اس کی ادائیگی مؤخر کروانے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    اگر بعض دوسری وجوہ سے آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کو رقم کی لازمی واپسی نہیں کرنی چاہیے تو آپ اسے مؤخر کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔

    اگلا مرحلہ:

      Last modified: 26 Apr 2021QC 59649