Show download pdf controls
  • اپنا ٹیکس ریٹرن کیسے جمع کروائیں

    آپ رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کے ذریعےmyTax مائی ٹیکس کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں یا کاغذی ٹیکس گوشوارہ مکمل کرسکتے ہیں۔ آپ کے ٹیکس گوشوارے میں 1 جولائی سے 30 جون تک آمدنی والے سال شامل ہیں۔ اگر آپ کو ٹیکس ریٹرن مکمل کرنے ہیں، تو 31 اکتوبر تک آپ کو لازمی طور پر داخل کرنے ہوں گے یا اس سلسلے میں ٹیکس ایجنٹ سے مشاورت کریں۔

    جب آپ ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے ہیں، تو اس میں آپ جتنی رقم کماتے ہیں (آمدنی) اور کوئی بھی اخراجات جن پر آپ کٹوتی کے طور پر دعوی کرسکتے ہیں شامل ہوگی۔

    اس صفحے پر:

    رقم جمع کروانے کےا ختیارات

    اگر آپ کو ٹیکس ریٹرن جمع کروانے ہیں، تو آپ اپنی صورتحال کے پیش نظر مندرجہ ذیل اختیارات میں سے انتخاب کرسکتے ہیں۔

    مزید معلومات کے لیے کہ کیسے:

    جمع کرنے کے بعد آپ ہمارے سیلف سروس کے اختیارات کا استعمال کرکے اپنے ٹیکس ریٹرن کی پیشرفت کی جانچ کرسکتے ہیں۔

    آپ کو آپ کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں مدد درکار ہے، تو دیکھیں آپ کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں مدد اور معاونت.

    وہ معلومات جو آپ کو جمع کروانا ضروری ہے

    جمع کروانے سے پہلے ، معلوم کریں کہ ٹیکس میں اس وقت افراد کے لئے نیا کیا ہے ۔

    ہم تجویز کرتے ہیں کہ اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لئے، آپ کو مندرجہ ذیل تمام معلومات دستیاب ہوں۔ آپ کو ضرورت ہوگی اپنے:

    • بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات (بی ایس بی اور اکاؤنٹ نمبر)
    • آپ کے تمام آجروں سے آمدنی کا بیان یا ادائیگی کے خلاصے
    • ادائیگی کے خلاصے Centrelink (Services Australia)
    • اخراجات کے لئے رسیدیں یا بیانات جو آپ کٹوتیوں کے طور پر دعوے کررہے ہیں
    • آپ کی/کے شریک حیات کی آمدنی (اگر آپ شادہ شدہ ہیں)
    • نجی صحت انشورنس معلومات (اگر آپ کو خدمات حاصل ہیں)۔

    اگر آپ myTax کا استعمال کرکے اپنا ٹیکس ریٹرن آن لائن جمع کرواتے ہیں، تو ہم آپ کے لئے زیادہ تر معلومات کو پہلے سے پُر کریں گے۔ آن لائن رجسٹریشن کے لئے آپ کو اپنےmyGov اکاؤنٹ کو اے ٹی او(ATO) سے منسلک کرنا ہوگا۔

    اگلا قدم:

    آپ کے ٹیکس رٹرنز کے لئے مقررہ تاریخیں

    اگر آپ خود ٹیکس گوشوارہ جمع کروا رہے ہیں، تو آپ کو ہر سال 31 اکتوبر تک داخل کروانے ہوں گے۔

    اگر 31 اکتوبر ہفتے کے آخر میں آتا ہے، تو، آپ کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مقررہ تاریخ 31 اکتوبر کے بعد اگلا کاروباری دن ہوگا۔

    اگر آپ کسی رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کی خدمات استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو عام طور پر ان کےجمع کروانے کا نظام الاوقات خصوصی ہوتا ہے اور وہ 31 اکتوبر کے بعد صارفین کے ریٹرن جمع کرواسکتے ہیں۔ اگر آپ رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کی خدمات استعمال کررہے ہیں، تو، آپ کے لیے ضروری ہے کہ 31 اکتوبر سے پہلے ان سے مشاورت کرلیں۔

    اگر آپ کو اپنی ٹیکس کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے یا 31 اکتوبر تک اندراج کرنے سے قاصر ہیں توجلد از جل ہم سے رابطہ کریں۔

    اگر آپ خود ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں اور اس کا نتیجہ ٹیکس بل ہوتا ہے، تو اگر آپ جمع کروائیں بھی تو ادائیگی 21 نومبر تک ہوگی :

    • یکم جولائی سے 31 اکتوبر کے درمیان
    • 31 اکتوبر کے بعد۔

    اگر آپ مقررہ تاریخ سے محروم ہوجاتے ہیں

    حتیٰ کہ اگر آپ مقررہ تاریخ سے محروم ہوجاتے ہیں، تو جتنی جلدی ہوسکے گوشوارے جمع کروانا ضروری ہے۔

    اگر آپ کو ٹیکس کے بل کی توقع ہے، تو جمع کروانے میں تاخیر مت کریں۔ جب آپ اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے ہیں، تو ادائیگی کے لئے مقررہ تاریخ 21 نومبر ہے، چاہے آپ تاخیر سے جمع کروائیں۔ آپ کے واجب الادا رقم پر سود کا اطلاق 21 نومبر کے بعد ہوگا۔

    اگر آپ کو وقت پر ادائیگی کرنا مشکل ہو رہا ہے، توآپ ادائیگی کے منصوبے کی درخواست کرسکتے ہیں:

    • $100,000 قرض یا اس سے کم قرضوں کے لئے آن لائن - آپ کو اے ٹی او(ATO) سے منسلک myGovاکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔
    • $100,000 یا اس سے کم کے قرضوں کے لئے خودکار فون سروس
    • فون کے ذریعہ ، $100,000 ڈالر سے زیادہ کے قرضوں کے لئے ہم سے رابطہ کریں، تاکہ ہم آپ کے ساتھ مل کر آپ کی صورتحال کے مطابق ادائیگی کے منصوبہ تیار کرسکیں۔

    یہ بھی ملاحظہ کریں:

      Last modified: 22 Jun 2021QC 49793