Show download pdf controls
  • اپنا ٹیکس ریٹرن داخل کرنا

    ٹیکس ریٹرن 1 جولائی سے 30 جون تک مالی سال کا احاطہ کرتا ہے۔ اگر آپ خود اپنا ٹیکس ریٹرن داخل کر رہے ہیں تو اس کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔

    myTax کے ساتھ ریٹرن داخل کرنا

    myTax اپنا ٹیکس ریٹرن آن لائن داخل کرنے کا تیز، آسان اور محفوظ طریقہ ہے۔ یہ ویب پر بنا ہوا ہے اس لیے آپ کو کچھ ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑتا۔ آپ کئی طرح کی مشینوں - کمپیوٹر، سمارٹ فون یا ٹیبلٹ - پر ریٹرن داخل کر سکتے ہیں - آپ کو بس یہ دھیان رکھنا ہے کہ آخری تاریخ 31 اکتوبر تک ریٹرن داخل کر دیں۔

    آن لائن ریٹرن داخل کرنے کے لیے آپ کو myGov اکاؤنٹ کی ضرورت ہے جو ATO کے ساتھ لنک ہو۔ myTax ان تمام افراد (سول ٹریڈرز سمیت) کے لیے دستیاب ہے جو اپنا ریٹرن خود مکمل کر رہے ہیں۔

    myTax کھولنے کے لیے myGov استعمال ہوتا ہے۔ اس لنک پر کلک کر کے آپ ato.gov.au سے ہٹ جائیں گے۔ لاگ ان ہونے کے بعد، ان مینو آپشنر کو استعمال کریں: Tax > Lodgments > Income tax

    myTax کے ساتھ ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کا آغاز

    یہ بھی دیکھیں:

    دیکھیں:

    یہ وڈیو دکھاتی ہے کہ myGov اکاؤنٹ کیسے بنایا اور ATO کے ساتھ لنک کیا جاتا ہے

    میڈیا: [myGov اکاؤنٹ کیسے بنایا اور ATO کے ساتھ لنک کیا جاتا ہے]
    http://tv.ato.gov.au/ato-tv/media?v=bd1bdiubfo8e4mExternal Link (دورانیہ: 03:56)

    آخری تاریخیں

    آپ کے لیے 31 اکتوبر تک ٹیکس ریٹرن داخل کرنا ضروری ہے۔

    اگر آپ اپنا ٹیکس ریٹرن خود مکمل کر رہے ہیں اور آپ 31 اکتوبر تک اسے داخل نہیں کر سکتے تو جلد از جلد ہم سے رابطہ کریں۔

    اکثر رجسٹرڈ ایجنٹوں کو ریٹرن داخل کرنے کا خاص وقت حاصل ہوتا ہے اور وہ اپنے کلائنٹس کے ریٹرن 31 اکتوبر کی آخری تاریخ کے بعد داخل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ رجسٹرڈ ایجنٹ استعمال کر رہے ہیں تو یہ یقینی بنائیں کہ آپ 31 اکتوبر سے پہلے اس سے رابطہ کر لیں۔

    اگر آپ کو اپنے ٹیکس کے فرائض پورے کرنے میں مشکل ہو رہی ہے تو جلد از جلد ہم سے رابطہ کریں۔

    اگر آخری تاریخ گزر چکی ہو

    چاہے آخری تاریخ گزر چکی ہو، یہ اہم ہے کہ آپ جلد از جلد ریٹرن داخل کر دیں۔

    اگر آپ کو ٹیکس بل ملنے کی توقع ہے تو ریٹرن داخل کرنے میں دیر نہ کریں۔ اگر آپ کو وقت پر ادائیگی کرنا مشکل لگ رہا ہے تو یہ اہم ہے کہ آپ ہم سے جلد رابطہ کریں تاکہ ہم آپ کے حالات کے لیے موزوں ادائیگی کا پلان بنانے کے لیے آپ کے ساتھ کام کر سکیں۔

    یہ بھی دیکھیں:

      Last modified: 29 Jul 2019QC 49793