Show download pdf controls
  • دھوکے کی تصدیق یا رپورٹ کریں

    سکیمز یعنی دھوکے اس لیے گھڑے جاتے ہیں کہ آپ سے پیسہ یا آپکی ذاتی تفصیلات حاصل کی جائیں۔

    خود کو ATO ظاہر کرنے کے دھوکے کی رپورٹ کرنا

    اگر آپ ایسے دھوکے سے متاثر ہوۓ ہیں جس میں دھوکے باز نے خود کو ATO ظاہر کیا تھا تو آپ مختلف طریقوں سے ہمیں اسکی رپورٹ کرسکتے ہیں۔

    فون پر دھوکے

    • اگر آپ یا آپ کا کوئی واقف کسی دھوکے باز کو پیسہ یا حسّاس ذاتی شناختی تفصیلات دے چکا ہے تو رپورٹ کرنے کے لیے ہمیں 1800 008 540 پر فون کریں۔
    • آپ کو فون کال یا ٹیکسٹ میسیج پر دھوکے سے واسطہ پڑا ہے اور آپ نے پیسہ یا حسّاس ذاتی شناختی تفصیلات نہیں دی ہیں تو آپ آن لائن فارم دھوکے کی رپورٹ کے ذریعے دھوکے کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔

    ای میل اور ٹیکسٹ میسیج پر دھوکے

    اگر آپ کو مشکوک ای میل یا ٹیکسٹ میسیج (ایس ایم ایس) ملے جس میں بھیجنے والا خود کو ATO بتا رہا ہو تو:

    • پوری ای میل کو اس پتے پر آگے بھیج دیں ReportEmailFraud@ato.gov.au
    • ٹیکسٹ میسیج کا ایک اسکرین شاٹ لیں اور یہاں ای میل کریں ReportEmailFraud@ato.gov.au
    • ای میل یا ٹیکسٹ میسیج کو ڈیلیٹ کر دیں

    کسی لنک پر کلک کرنے، اٹیچمنٹ کھولنے یا فائل ڈاؤن لوڈ کرنے سے باز رہیں۔

    تصدیق کرنا کہ کیا ATO نے رابطہ کیا تھا

    اگر کبھی آپکو پورا یقین نہ ہو کہ کیا واقعی رابطہ ATO نے کیا ہے تو جواب نہ دیں۔ آپ کو ہمیں 1800 008 540 پر فون کرنا چاہیئے۔

    اس صفحے پر:

    اور کس کو مطلع کیا جاۓ

    اگر آپ نے خود کو ATO بتانے والے کسی دھوکے باز کو پیسے ادا کیے ہیں تو اپنی مقامی پولیس میں باقاعدہ رپورٹ درج کرائیں۔

    اگر آپ نے کسی ایسے شخص کو اپنے کریڈٹ کارڈ یا بینک کی تفصیلات دی ہیں جسے یہ نہیں ملنی چاہئیں تو اپنے بینک یا مالیاتی ادارے سے رابطہ کریں۔

    اگر آپ نے کسی دھوکے باز کے بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی کی ہے تو بینک سے رابطہ کریں اور فراڈ کی رپورٹ کریں۔

    یہ بھی دیکھیں:

    • سائبر مسائل کی رپورٹنگ کا نظام - سائبر کرائم کی رپورٹ کرنے کے لیے
    • SCAMwatchExternal Link - دیگر دھوکے، مشتبہ سکیموں یا صارفین کے ساتھ فراڈ کی رپورٹ کرنے کے لیے

    دھوکہ دینے کے طریقے

    ATO کی طرف سے جائز رابطوں اور دھوکہ بازوں کی طرف سے رابطوں میں فرق کرنا زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے تاہم نیچے کچھ مخصوص نشانیاں بتائی جا رہی ہیں جن سے آپکو یہ تصدیق کرنے میں مدد ملے گی کہ کیا آپکا واسطہ اصلی ATO کے ساتھ ہی ہے۔

    مندرجہ ذیل دھوکہ دہی کے طریقے ATO کی نقل کرنے اور آپکی ذاتی شناختی تفصیلات (PII) یا پیسہ چوری کرنے کی کوشش کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

    فون پر دھوکے

    ممکن ہے دھوکے باز:

    • آپکو فوری گرفتاری کی دھمکی دیں۔ وہ ایسا فوری عمل کی ضرورت کا احساس پیدا کرنے اور خوف میں قدم اٹھوانے کے لیے کرتے ہیں۔
      • ہم آپکو فوری گرفتاری کی دھمکی ہرگز نہیں دیں گے۔
       
    • آپکے فون پر، بغیر آپکے طلب کیے، پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات (روبو کالز) بھیجیں۔ جب آپ فون اٹھائیں تو ایسے پیغام سنائی دے سکتے ہیں یا آپکے وائس میل پر چھوڑے جا سکتے ہیں۔ وہ اکثر آپ سے واپس فون کرنے کے لئے کہتے ہیں کیونکہ روبوکالز کا جواب دینے کی صورت میں دھوکے بازوں کو زیادہ یقین ہو جاتا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص سے بات کر رہے ہیں جو ان کا اعتبار کر چکا ہے۔
      • ہم آپکے فون پر، بغیر آپکے طلب کیے، پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات ہرگز نہیں بھیجیں گے۔
      • صرف خود حاصل کیے گئے نمبر پر ہی واپس فون کریں، ایسے نمبر پر فون نہ کریں جو آپکو اپنے کال لاگ میں ملا ہے۔
       
    • اپنے کال لاگ میں کالر آئی ڈی کے درست نمبر دیکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، اس میں ATO کے حقیقی نمبر شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ آپ سمجھیں کہ کال آسٹریلین نمبر سے آئی ہے۔
      • ہماری کی ہوئی کالز میں کالر آئی ڈی پر نمبر دکھائی نہیں دیتا۔
      • صرف خود حاصل کیے گئے نمبر پر ہی واپس فون کریں، ایسے نمبر پر فون نہ کریں جو آپکو کالر آئی ڈی پر یا اپنے کال لاگ میں ملا ہے۔
       
    • فوری ادائیگی کا مطالبہ کریں اور آپ کو اس وقت تک لائن پر رکھیں جب تک آپ ادائیگی نہ کر دیں۔ وہ آپکو یہ بتا سکتے ہیں کہ اگر آپ نے فون بند کیا تو گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو جاۓ گا۔ ایسا یہ یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ کال کے اختتام تک ادائیگی ہو جاۓ۔
      • ہم یہ اصرار ہرگز نہیں کریں گے کہ آپ ادائیگی کرنے تک لائن پر ہی رہیں۔
       
    • آپ کو کسی قابل اعتماد مشیر یا آپ کے مستقل ٹیکس ایجنٹ سے بات کرنے کی اجازت نہ دیں۔ وہ ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ کوئی آپ کو بتا نہ دے یہ دھوکا ہے اور ادائیگی میں رکاوٹ نہ آۓ۔
      • ہم آپکو آپکے ایجنٹ یا قابل اعتماد مشیر سے اپنے ٹیکس کے معاملات پر بات کرنے سے ہرگز نہیں روکیں گے۔
       
    • کانفرنس کال کر کے کسی جعلی ٹیکس پروفیشنل، قانون نافذ کرنے والے افسر یا کسی اور اہلکار کو شامل کریں۔ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ کال زیادہ جائز لگے اور لوگ زیادہ خوفزدہ ہو جائیں۔ جس دوسرے شخص کو کال کی جاتی ہے، وہ بھی دھوکے باز ہوتا ہے۔
      • ہم آپکے ٹیکس ایجنٹ یا قانون نافذ کرنے والوں جیسے کسی تیسرے فریق کو کانفرنس کال ہرگز نہیں کریں گے۔
      • اپنے ٹیکس کے معاملات کا علم رکھیں- آپ myGov کے ذریعے کسی بھی وقت ATO آن لائن سروسز میں لاگ ان کر کے اپنے ٹیکس کے معاملات دیکھ سکتے ہیں یا آپ اپنے ٹیکس ایجنٹ یا ATO سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
       
    • iTunes، Google Play، STEAM یا کسی اور واؤچر کے ذریعے ادائیگی کرنے کو کہیں۔ یہ واؤچر آسانی سے دنیا بھر میں خریدے اور بیچے جا سکتے ہیں اور یہ ایسی کرنسی ہیں جس کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا۔
      • ہم آپ سے iTunes، Google Play یا کسی اور واؤچر کے ذریعے ادائیگی کرنے کو ہرگز نہیں کہیں گے۔
      • اپنے ٹیکس کے قرض کی ادائیگی کے جائز طریقوں کے لیے دیکھیں ادائیگی کیسے کی جاتی ہے۔
       
    • آپ سے Bitcoin یا کوئی اور کرپٹو کرنسی ڈائریکٹ بینک میں یا اے ٹی ایم میں جمع کروا کے ادائيگی کرنے کو کہیں۔ اس کرنسی کا سراغ لگانا مشکل ہوتا ہے اور یہ کسی حد تک گمنام رہنا ممکن بناتی ہے۔
      • ہم کرپٹو کرنسی میں ادائیگی قبول نہیں کرتے۔
       
    • آپ سے کسی ذاتی بینک اکاؤنٹ میں رقم ادا کرنے کو کہیں۔ آسٹریلیا میں موجود بینک اکاؤنٹ غیرقانونی طور پر پیسہ منتقل کرنے والے لوگ کھولتے ہیں۔ یہ پیسے بار بار ایک اکاؤنٹ سے کسی اور میں بھیجے جاتے ہیں اور پھر آسٹریلیا سے باہر بھیج دیے جاتے ہیں۔
      • ہم آپ سے کسی ایسے بینک اکاؤنٹ میں ادائیگی کرنے کو ہرگز نہیں کہیں گے جو ریزرو بینک آف آسٹریلیا کا اکاؤنٹ نہ ہو۔ بینک، اسٹیٹ، برانچ (بی ایس بی) چیک کریں۔
       
    • آپ سے وائر ٹرانسفر کے ذریعے آسٹریلیا سے باہر (جہاں یہ دھوکے باز ہوں) پیسہ ادا کرنے کو کہیں۔
      • ہم آپ سے بذریعہ وائر ٹرانسفر آسٹریلیا سے باہر ادائیگی کرنے کو نہیں کہیں گے۔
       
    • آپ سے کہیں کہ آپ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپنی رقم واپس لینے کے لیے فیس ادا کریں۔ کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات اکثر چوری شدہ ہوتی ہیں۔
      • ہم آپکو اس مقصد کے لیے فیس ادا کرنے کو ہرگز نہیں کہیں گے کہ آپکو آپکی رقم واپس ملے۔
      • جب تک آپکو اس شخص پر بھروسہ نہ ہو جس سے آپ کا واسطہ پڑا ہے اور جب تک آپکو یقین نہ ہو کہ وہ جائز طور پر یہ تفصیلات طلب کر رہا ہے، اپنی کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کسی کو نہ دیں۔
       
    • اگر آپ مکمل رقم ادا نہ کر سکتے ہوں تو آپکو ادائیگی کے انتظامات پیش کریں۔ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے کہ زیادہ ادائیگیاں حاصل ہوں اور مجموعی طور پر زیادہ رقم ادا کی جاۓ۔
      • ادائیگی کا انتظام قبول کرنے سے پہلے ہم سے یا اپنے ٹیکس ایجنٹ سے خود حاصل کیے ہوۓ نمبر پر رابطہ کریں۔
       

    ای میل اور ٹیکسٹ میسیج پر دھوکے

    ممکن ہے دھوکے باز:

    • آپ کو رقم واپس کرنے کا بتا کر آپ سے جوابی ایس ایم ایس یا ای میل پر اپنی ذاتی شناختی تفصیلات اور مالی ادارے کی تفصیلات فراہم کرنے کو کہیں۔
      • ہم آپ کو ایس ایم ایس یا ای میل پر یہ درخواست تو بھیج سکتے ہیں کہ آپ ہم سے رابطہ کریں لیکن ہم ان طریقوں سے آپکی ذاتی شناختی تفصیلات ہرگز نہیں طلب کریں گے۔ 
      • جب تک آپکو اس شخص پر بھروسہ نہ ہو جس سے آپ کا واسطہ پڑا ہے اور جب تک آپکو یقین نہ ہو کہ وہ جائز طور پر یہ تفصیلات طلب کر رہا ہے، اپنا TFN، تاریخ پیدائش یا بینک کی تفصیلات کسی کو نہ دیں۔
       
    • آپ سے ٹیکسٹ میسیج یا ای میل میں ہائپر لنک پر کلک کر کے کسی آن لائن سروس میں لاگ ان کرنے کو کہیں۔ دھوکے باز ایسے جعلی لاگ آن پیجز بناتے ہیں جو دیکھنے میں اصلی لگتے ہیں۔ دھوکے باز مستقبل میں غلط استعمال کے لیے جائز تفصیلات (یوزر نیم اور پاس ورڈ) والی سائیٹس استعمال کرتے ہیں۔
      • ہم آپکو ایسے ہائپر لنک کے ساتھ ای میل یا ٹیکسٹ میسیج ہرگز نہیں بھیجيں گے جو آپکو ہماری آن لائن خدمات میں لاگ ان کے صفحے تک جانے کا اشارہ دیتا ہو۔
       
    • آپ سے ٹیکسٹ میسیج یا ای میل میں ہائپر لنک پر کلک کر کے فارم یا اٹیچمنٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کو کہیں۔ دھوکے باز ایسا اس لیے کرتے ہیں کہ یا تو آپکے کمپیوٹر پر نقصان دہ سافٹ ویئر انسٹال کر کے آپکا ڈیٹا حاصل کر لیں یا آئندہ غلط استعمال کے لیے آپکی ذاتی شناختی تفصیلات یا مالی تفصیلات اپنے پاس رکھ لیں۔
      • ای میلز، ٹیکسٹ میسیجز یا سوشل میڈیا پوسٹس میں موجود لنکس پر کلک کرتے وقت ہمیشہ محتاط رہیں، چاہے یہ بظاہر آپکے کسی واقف کی طرف سے بھیجے گئے ہوں۔
       
    • جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائیں اور ذاتی شناختی معلومات یا رقم مانگیں۔
      • ہم فیس بک، ٹویٹر اور LinkedIn پر ہیں، لیکن ہم آپ سے ادائیگی یا ذاتی شناختی تفصیلات طلب کرنے کے لیے کبھی یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال نہیں کریں گے۔
      • ہم WhatsApp کے ذریعے آپکے ساتھ بات چیت ہرگز نہیں کریں گے۔
       

    نوٹ: کبھی سوشل میڈیا پر اپنے TFN یا myGov یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات یا دوسری حسّاس ذاتی شناختی تفصیلات نہ بتائیں۔

    یہ بھی دیکھیں:

      Last modified: 12 Nov 2019QC 60584