پوسٹر فارمیٹ کے لیے، Gifts and donations (PDF, 930KB)This link will download a fileدیکھیں۔
آپ تحفہ یا عطیہ کب کلیم کر سکتے ہیں
آپ کسی تنظیم کو دیئے گئے تحفے یا عطیے کے لیے کٹوتی تب کلیم کر سکتے ہیں اگر وہ درج ذیل 4 شرائط پر پورا اترتا ہے:
- آپ تحفہ یا عطیہ کسی ڈیڈکٹیبل گفٹ ریسیپیئنٹ (DGR) کو دیتے ہیں
- یہ رقم یا جائیداد ہو (اس میں مالی اثاثے بھی شامل ہو سکتے ہیں، جیسے شیئرز)
- یہ واقعی ایک تحفہ یا عطیہ ہو (آپ کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہو یا آپ کسی فائدے کی توقع نہیں رکھتے)
- یہ تحفے کی تمام متعلقہ شرائط کی تعمیل کرتا ہو۔
آپ کے پاس تحفے یا عطیے کا ریکارڈ بھی ہونا چاہیے، جیسے کہ رسید۔
آپ کب تحفہ یا عطیہ کلیم نہیں کر سکتے
آپ کسی ایسے تحفے یا عطیے کے لیے کٹوتی کلیم نہیں کر سکتے جو:
- آپ کو ذاتی فائدہ فراہم کرے (مثال کے طور پر، لاٹری یا ریفل ٹکٹ)
- آپ اپنی فیملی اور دوستوں کو دیں، دینے کی وجہ سے قطع نظر
- آپ سوشل میڈیا، کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز یا ممبرشپس (جیسے سپورٹس کلب کی ممبرشپ) کو دیں، جب تک کہ وہ رجسٹرڈ DGR نہ ہوں۔
DGR کیا ہے؟
ڈیڈکٹیبل گفٹ ریسیپیئنٹ (DGR) ایک ایسی تنظیم یا فنڈ ہے جو ٹیکس میں کٹوتی کے قابل تحائف یا عطیات وصول کر سکتا ہے۔ تمام چیریٹیز DGRs نہیں ہوتیں۔ مثال کے طور پر، بہت سی کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹس DGRs کے ذریعے نہیں چلائی جاتیں، اس لیے ان کو دیے گئے عطیات کٹوتی کے قابل نہیں ہوتے۔
آپ ABN LookupExternal Link پر یہ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا عطیہ کسی تصدیق شدہ DGR کے لیے ہے۔
مجھے کن ریکارڈز کی ضرورت ہے؟
آپ کو ٹیکس میں کٹوتی کے قابل اپنے تمام عطیات کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے۔ اس میں یہ شامل ہو سکتے ہیں:
- عطیات یا شراکت (contributions) کے لیے رسیدیں
- اہل تنظیم کی طرف سے دستخط شدہ ایک خط جس میں آپ کے عطیے یا شراکت کی رقم درج ہو۔
جب آپ عطیہ کرتے ہیں، تو DGR عام طور پر آپ کو رسید جاری کرتا ہے – لیکن ایسا کرنا ان کے لیے لازمی نہیں ہے۔ آپ اب بھی دیگر ریکارڈز، جیسے بینک سٹیٹمنٹس کا استعمال کرتے ہوئے کٹوتی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
یہ صرف ایک عمومی خلاصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے، تحائف اور عطیات (انگریزی میں) ملاحظہ کریں یا کسی رجسٹرڈ ٹیکس پروفیشنل سے بات کریں۔
اگر آپ ہم سے انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں، تو Translating and Interpreting Service کو 13 14 50 پر کال کریں۔ اگر آپ بیرون ملک سے فون کر رہے ہیں، تو 61 3 9268 8332 +.پر کال کریں۔