ATO logo

رات قیام والے سفری اخراجات

Deductions for travel expenses you incur when you travel and stay away from home overnight for work - Urdu translation.

Published 18 August 2025

پوسٹر فارمیٹ کے لیے، Overnight travel expenses (PDF, 857KB)This link will download a file دیکھیں۔

آپ سفری اخراجات کب کلیم کر سکتے ہیں

آپ تب سفری اخراجات کے لیے کٹوتی کلیم کر سکتے ہیں اگر آپ اپنے کام کی ذمہ داریوں کے لیے سفر کرتے ہیں اور رات بھر اپنے گھر سے دور رہتے ہیں۔

سفری اخراجات میں یہ شامل ہو سکتے ہیں:

  • رہائش (جیسے ہوٹل یا موٹل میں رہنے کا خرچ)
  • کھانے کے اخراجات
  • متفرق اخراجات (چھوٹے موٹے اخراجات، جیسے کار پارکنگ یا بس کا ٹکٹ)
  • ٹرانسپورٹ (مثال کے طور پر، آپ کی فلائٹ کا خرچ)۔

آپ کب سفری اخراجات کلیم نہیں کر سکتے

آپ سفری اخراجات کلیم نہیں کر سکتے اگر:

  • آپ رات بھر اپنے گھر سے دور نہیں رہتے
  • آپ کی کمپنی آپ کو کسی بھی سفری اخراجات کی ادائیگی کرتی ہے
  • یہ سفر گھر اور کام کے درمیان عام آنے جانے کے لیے ہے (چاہے آپ بہت دور رہتے ہوں)
  • آپ اس مقام پر رہ رہے ہیں جہاں آپ کام کر رہے ہیں، یا اپنے کام کی جگہ کے قریب سونے کا انتخاب کرتے ہیں
  • سفری اخراجات نقل مکانی کے لیے ہیں۔

یاد رکھنے کی باتیں

اگر آپ کا سفر کام اور ذاتی دونوں مقاصد کے لیے ہے، تو آپ صرف کام کے مقاصد کے لیے ہونے والے اخراجات کلیم کر سکتے ہیں۔

آپ کو سفری اخراجات کے لیے اپنے کلیمز کو سپورٹ کرنے کے لیے ریکارڈز (جیسے رسیدیں) رکھنے پڑیں گے، جب تک کہ ریکارڈ رکھنے کا کوئی استثنا لاگو نہ ہو۔

اگر آپ مسلسل 6 یا اس سے زیادہ راتوں تک گھر سے باہر سفر کرتے ہیں، تو آپ کو اضافی سفری ریکارڈز جیسے کہ ٹریول ڈائری رکھنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ آپ کے اخراجات کی رسیدیں رکھنے کے علاوہ ہے۔

ٹریول ڈائری رکھتے وقت، آپ کو اپنی سفری سرگرمیوں کو الیکٹرانک یا کاغذی ڈائری میں ریکارڈ کرنا چاہیے، جس میں درج ذیل دکھایا جائے:

  • آپ کہاں تھے
  • آپ کیا کر رہے تھے
  • سرگرمی کی تاریخ
  • سرگرمی کے آغاز اور اختتام کا وقت۔

یہ صرف ایک عمومی خلاصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے، رات قیام والے سفری اخراجات (انگریزی میں) ملاحظہ کریں یا کسی رجسٹرڈ ٹیکس پروفیشنل سے بات کریں۔

اگر آپ ہم سے انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں، تو Translating and Interpreting Service کو 13 14 50 پر کال کریں۔ اگر آپ بیرون ملک سے فون کر رہے ہیں، تو 61 3 9268 8332+.پر کال کریں۔

QC105344