ATO logo

گھر سے ملازمت کا کام کرنے کی کٹوتیاں

Deductions for expenses you incur to work from home such as stationery, energy and office equipment - Urdu translation.

Published 18 August 2025

پوسٹر فارمیٹ کے لیے، Working from home deductions (PDF, 1.2MB)This link will download a file دیکھیں۔

آپ کب گھر سے کام کرنے کے اخراجات کلیم کر سکتے ہیں

آپ گھر سے کام کرنے کے اخراجات تب کلیم کر سکتے ہیں جب:

  • آپ اپنی ملازمت کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے گھر سے کام کر رہے ہوں (نہ کہ صرف چھوٹے موٹے کام، جیسے ای میل چیک کرنا)
  • گھر سے کام کرنے کے نتیجے میں اضافی رننگ اخراجات (running expenses) کر رہے ہوں
  • یہ ظاہر کرنے کے لیے ریکارڈز موجود ہوں کہ آپ نے گھر سے کام کیا اور یہ اضافی اخراجات کیے۔

اپنی کٹوتی کا حساب لگانے کے لیے، آپ فکسڈ ریٹ طریقہ (fixed rate method) یا اصل لاگت کا طریقہ (actual cost method) استعمال کر سکتے ہیں۔

فکسڈ ریٹ طریقہ

فکسڈ ریٹ طریقہ آپ کو گھر سے کام کرنے کے ہر گھنٹے کے لیے ایک مقررہ ریٹ کلیم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ریٹ آپ کے ان اخراجات کا احاطہ کرتا ہے جنہیں تقسیم کرنا مشکل ہوتا ہے، بشمول:

  • بجلی اور گیس
  • فون اور انٹرنیٹ کا استعمال
  • اسٹیشنری
  • کمپیوٹر کے استعمال کی اشیاء (جیسے پرنٹر کی سیاہی اور کاغذ)

آپ ان اخراجات کے لیے اپنی ٹیکس ریٹرن میں کہیں اور علیحدہ کٹوتی کلیم نہیں کر سکتے۔

آپ علیحدہ کٹوتی درج ذیل کے لیے کلیم کر سکتے ہیں:

  • گھر سے کام کرتے ہوئے استعمال ہونے والے (کمپیوٹر اور دفتری فرنیچر جیسی) اثاثوں کی قدر میں کمی کے لیے
  • ان اشیاء کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے
  • صفائی (اگر آپ کا گھر میں علیحدہ دفتر ہو)۔

اصل لاگت کا طریقہ

اصل لاگت کا طریقہ آپ کو گھر سے کام کرتے ہوئے ہونے والے اصل اخراجات کلیم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس میں یہ شامل ہو سکتے ہیں:

  • بجلی اور گیس
  • فون اور انٹرنیٹ کا استعمال
  • اسٹیشنری
  • کمپیوٹر کے استعمال کی اشیاء (جیسے پرنٹر کی سیاہی اور کاغذ)
  • گھر سے کام کرتے ہوئے استعمال ہونے والے (کمپیوٹر اور دفتری فرنیچر جیسی) اثاثوں کی قدر میں کمی کے لیے
  • ان اشیاء کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے
  • صفائی (اگر آپ کا گھر میں علیحدہ دفتر ہو)۔

ریکارڈ رکھنے کی چیک لسٹ

فکسڈ ریٹ طریقہ

فکسڈ ریٹ طریقہ استعمال کرتے ہوئے گھر سے کام کرنے کے اخراجات کلیم کرنے کے لیے، آپ کے پاس درج ذیل ہونا ضروری ہے:

  • پورے سال گھر سے کام کرنے کے تمام گھنٹوں کا ریکارڈ (مثلاً، ٹائم شیٹس پر)
  • فکسڈ ریٹ طریقے سے کور ہونے والے اخراجات کا ثبوت جو آپ نے کیے ہیں (مثلاً، اگر آپ گھر سے کام کرتے ہوئے اپنا فون اور بجلی استعمال کرتے ہیں، تو ان اخراجات میں سے ہر ایک کا بل اپنے پاس رکھیں)۔

اگر آپ گھر سے کام کرتے ہوئے استعمال ہونے والے قیمتی اثاثوں کے لیے علیحدہ کٹوتی کلیم کرتے ہیں، تو آپ کو ایسے ریکارڈز کی بھی ضرورت ہوگی جو درج ذیل ظاہر کریں:

  • چیز کی کتنی لاگت آئی
  • آپ نے اسے کب خریدا
  • آپ نے اسے کہاں سے خریدا
  • آپ نے اس چیز کو کام کے لیے کب استعمال کرنا شروع کیا
  • آپ کام کے استعمال بمقابلہ ذاتی استعمال کو کیسے ٹریک کرتے ہیں
  • آپ نے قدر میں کمی کا حساب لگانے کے لیے کون سا طریقہ منتخب کیا
  • اس چیز کی قدر میں کمی کا حساب لگانے کے لیے آپ نے جو اس کی مؤثر زندگی (effective life) کا تعین کیا اس کی ایک کاپی، یا آپ نے مؤثر زندگی کا حساب کیسے لگایا (اگر آپ تعین استعمال نہیں کرتے)۔

اصل لاگت کا طریقہ

اصل لاگت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے گھر سے کام کرنے کے اخراجات کلیم کرنے کے لیے، آپ کے پاس درج ذیل ہونا ضروری ہے:

  • ہر اس خرچ کا ثبوت جس کا آپ دعویٰ کر رہے ہیں، جیسے رسید، بل یا انوائس جو درج ذیل ظاہر کرے:
    • اخراجات کی رقم
    • سپلایئر کا نام
    • سامان یا خدمات کی نوعیت
    • خرچ ہونے کی تاریخ
    • دستاویز تیار ہونے کی تاریخ
    • کم از کم 4 ہفتوں کی مدت (جو آپ کے کام کے معمول کے پیٹرن کی نمائندگی کرتی ہے) میں گھر سے کام کرنے کے گھنٹوں کو ظاہر کرنے والا ریکارڈ
  • ایک ریکارڈ جو ظاہر کرے کہ آپ نے اپنی کٹوتی کی رقم کا حساب کیسے لگایا، بشمول ہر خرچ کے لیے کام بمقابلہ ذاتی حصہ ظاہر کرنا۔

گھر سے کام کرتے ہوئے استعمال ہونے والے قیمتی اثاثوں کے لیے، آپ کو ایسے ریکارڈز کی بھی ضرورت ہوگی جو درج ذیل ظاہر کریں:

  • چیز کی کتنی لاگت آئی
  • آپ نے اسے کب خریدا
  • آپ نے اسے کہاں سے خریدا
  • آپ نے اس چیز کو کام کے لیے کب استعمال کرنا شروع کیا
  • آپ کام کے استعمال بمقابلہ ذاتی استعمال کو کیسے ٹریک کرتے ہیں
  • آپ نے قدر میں کمی کا حساب لگانے کے لیے کون سا طریقہ منتخب کیا
  • اس چیز کی قدر میں کمی کا حساب لگانے کے لیے آپ نے جو اس کی مؤثر زندگی (effective life) کا تعین کیا اس کی ایک کاپی، یا آپ نے مؤثر زندگی کا حساب کیسے لگایا (اگر آپ تعین استعمال نہیں کرتے)۔

یہ صرف ایک عمومی خلاصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے، Working from home expenses (انگریزی میں) ملاحظہ کریں یا کسی رجسٹرڈ ٹیکس پروفیشنل سے بات کریں۔

اگر آپ ہم سے انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں، تو Translating and Interpreting Service کو 13 14 50 پر کال کریں۔ اگر آپ بیرون ملک سے فون کر رہے ہیں، تو  61 3 9268 8332+.پر کال کریں۔

QC105346