پوسٹر فارمیٹ کے لیے، Self-education expenses (PDF, 756KB)This link will download a file دیکھیں۔
آپ کب سیلف ایجوکیشن کے اخراجات کلیم کر سکتے ہیں
آپ اس صورت میں سیلف ایجوکیشن کے اخراجات کلیم کر سکتے ہیں اگر اس مطالعہ کا آپ کی موجودہ نوکری سے مناسب حد تک تعلق ہو۔ اخراجات کا نوکری سے اس وقت مناسب حد تک تعلق ہوگا اگر سیلف ایجوکیشن درج ذیل میں سے کسی ایک صورت میں ہو:
- آپ کی موجودہ نوکری کے لیے درکار مخصوص صلاحیتوں یا علم کو برقرار رکھے یا بہتر بنائے
- یا آپ کی موجودہ نوکری میں تنخواہ میں اضافے کا سبب بنے یا اس کا امکان ہو۔
آپ کب سیلف ایجوکیشن کے اخراجات کلیم نہیں کر سکتے
آپ سیلف ایجوکیشن کے اخراجات اس وقت کلیم نہیں کر سکتے جب اخراجات کے وقت درج ذیل میں سے کوئی ایک صورت حال لاگو ہوتی ہو:
- آپ ملازمت نہیں کر رہے تھے
- اس کا تعلق آپ کے کام سے صرف عمومی نوعیت کا ہو
- اس ایجوکیشن کا مقصد نئی نوکری حاصل کرنا تھا۔
سیلف ایجوکیشن کے اخراجات جو آپ کلیم کر سکتے ہیں
جب تک آپ اہل ہیں اور آپ کے پاس درست ریکارڈ موجود ہیں، آپ درج ذیل کلیم کر سکتے ہیں:
- کورس یا سیمینار فیسیں (داخلے یا ریجسٹری کا خرچ)
- عام کورس کے اخراجات (جیسے اسٹیشنری اور انٹرنیٹ)
- پڑھائی کے لیے استعمال ہونے والے اثاثوں کی قدر میں کمی (جیسے کہ لیپ ٹاپ)
- آپ کے گھر اور تعلیمی ادارے کے درمیان یا کام اور تعلیمی ادارے کے درمیان سفر کے لیے کار یا ٹرانسپورٹ کے اخراجات
- رہائش اور کھانے کے اخراجات (جب سیلف ایجوکیشن کے لیے آپ کو سفر کرنا پڑے اور رات بھر گھر سے باہر رہنا پڑے)
- قابلِ کٹوتی سیلف ایجوکیشن کے اخراجات ادا کرنے کے سلسلے میں لیے گئے قرض پر سود۔
اگر یہ خرچ کام اور ذاتی دونوں مقاصد کے لیے تھا، تو آپ صرف کام سے متعلقہ حصے کے لیے کلیم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ایک کمپیوٹر کو 50% وقت مطالعہ کے لیے اور 50% ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو آپ کمپیوٹر کی قدر میں کمی کا صرف آدھا حصہ کٹوتی کے طور پر کلیم کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کٹوتی کلیم کرنے کے اہل ہیں، تو اپنے تمام سیلف ایجوکیشن کے اخراجات کا ریکارڈ رکھیں۔
سیلف ایجوکیشن کے اخراجات جنہیں آپ کلیم نہیں کر سکتے
آپ درج ذیل کلیم نہیں کر سکتے:
- کسی اور کی ادا کردہ ٹیوشن فیس
- یونیورسٹی یا ہائر ایجوکیشن پرووائیڈر میں کامن ویلتھ کے زیرِ انتظام نشستوں (Commonwealth supported places) کے لیے ٹیوشن فیس، بشمول کوئی بھی فیس جو آپ پیشگی ادا کرتے ہیں یا HECS-HELP قرض کی مدد سے ادا کرتے ہیں
- سٹدڈی اور ٹریننگ کے لیے قرضوں کی ادائیگی (بشمول FEE-HELP اور HECS-HELP قرضے)
- رہائش اور کھانے کے اخراجات اگر آپ اس جگہ پر رہ رہے ہیں جہاں آپ سیلف ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں۔
یہ صرف ایک عمومی خلاصہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے، سیلف ایجوکیشن یا ذاتی مطا لعہ کے اخراجات (انگریزی میں) ملاحظہ کریں یا کسی رجسٹرڈ ٹیکس پروفیشنل سے بات کریں۔
اگر آپ ہم سے انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں بات کرنا چاہتے ہیں، تو Translating and Interpreting Service کو 13 14 50 پر کال کریں۔ اگر آپ بیرون ملک سے فون کر رہے ہیں، تو 61 3 9268 8332+.پر کال کریں۔