Show download pdf controls
  • آپکی سپراینوئیشن کے بارے میں بنیادی معلومات

    اس بارے میں ایک بنیادی رہنمائی:

    • سپراینوئیشن کیا ہے
    • یہ کیسے جمع کی جاۓ
    • آپ اسے بڑھانے کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔

    سپراینوئیشن کیا ہے؟

    سپراینوئیشن یا 'سپر' وہ رقم ہے جو آپکا آجر آپکے برسر روزگار ہونے کے تمام عرصے میں اس وقت کے لیے الگ جمع کراتا ہے جب آپ کام سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

    سپر آپ کے لیے اہم ہے کیونکہ آپ جتنی زیادہ سپر جمع کریں گے، آپکو ریٹائرمنٹ میں اتنے ہی زیادہ پیسے حاصل ہوں گے۔

    آپ صرف بعض حالات میں اپنی جمع شدہ سپر میں سے پیسے نکال سکتے ہیں - مثال کے طور پر جب آپ ریٹائر ہوں یا 65 سال کے ہو جائیں۔

    میں سپر کیسے جمع کروں؟

    اکثر لوگوں کے سلسلے میں ان کا آجر ان کے لیے ایک سپر اکاؤنٹ میں یہ رقم - یعنی 'کنٹری بیوشن' جمع کراتا ہے۔ اسے 'سپر گارنٹی' کہا جاتا ہے. آجر آپ کی تنخواہ اور اجرت کے علاوہ یہ زائد رقم یعنی کنٹری بیوشن ادا کرتا ہے۔ اس بارے میں قوانین موجود ہیں کہ آپ کے آجر کو کتنی سپر ادا کرنا ہوگی۔

    بالعموم ان صورتوں میں آپکا آجر آپ کے لیے سپر ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے:

    • آپکی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہے اور آپکو ایک کیلنڈری مہینے میں 450$ یا اس سے زیادہ (ٹیکس سے پہلے) ادا کیے جاتے ہیں
    • آپکی عمر 18 سال سے کم ہے، آپکو ایک کیلنڈری مہینے میں 450$ یا اس سے زیادہ (ٹیکس سے پہلے) ادا کیے جاتے ہیں اور آپ ہفتے میں 30 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں۔

    یہ اصول اس سے قطع نظر واجب ہیں کہ آپ غیرمستقل اور حسب ضرورت، یا پارٹ ٹائم یا فل ٹائم کام کرتے ہیں اور آیا آپ آسٹریلیا میں عارضی رہائشی ہیں۔ اگر آپ ایسے کانٹریکٹر ہیں جسے بنیادی طور پر محنت کے پیسے ملتے ہیں تو بھی آپ سپر کے اہل ہو سکتے ہیں، چاہے آپ کے پاس آسٹریلین بزنس نمبر (ABN) ہو۔

    پیسے کس طرح میری سپر میں ادا کیے جاتے ہیں؟

    1 جولائی 2014 سے آپ کا آجر آپ کے اوقات کار کی عام کمائی کا کم از کم 9.5٪ سپر میں ادا کرنے کا پابند ہے۔ اس شرح کو آنے والے سالوں میں بتدریج بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اوقات کار کی عام کمائی وہ رقم ہے جو آپ بالعموم کام کے عام گھنٹوں کے لیے کماتے ہیں،اور اس میں اوور-ایوارڈ ادائیگیاں، بعض بونس، الاؤنس اور کچھ با معاوضہ رخصت شامل ہے۔ اوور ٹائم گھنٹوں کے لیے ادائیگی کو بالعموم اوقات کار کی عام کمائی میں شامل نہیں کیا جاتا۔

    آپ سپر کے لیے بچت میں اپنی کمائی ہوئی رقم بھی ڈال سکتے ہیں اور کبھی کبھار آسٹریلین حکومت بھی پیسے ڈالتی ہے۔

    اگر میرا آجر درست سپر ادا نہ ادا کر رہا ہو تو؟

    اپنے آجر سے بات کریں۔ پوچھیں کہ وہ کتنے وقفوں سے آپ کی سپر ادا کر رہا ہے، کس فنڈ میں ادا کر رہا ہے اور کتنی رقم ادا کر رہا ہے۔

    آپ اپنے سپر فنڈ سے ملنے والی آخری ممبر سٹیٹمنٹ دیکھ سکتے ہیں یا فنڈ سے رابطہ کر کے تصدیق کر سکتے ہیں کہ آيا آپ کے آجر نے آپ کی سپر ادا کی ہے۔

    اگر پھر بھی آپ سمجھتے ہیں کہ آپکا آجر آپ کو وہ سپر ادا نہیں کر رہا جس کا آپ کو حق حاصل ہے تو آپ 13 10 20 پر ہمیں فون کر سکتے ہیں۔

    کیا مجھے ان اشتہاربازوں سے خبردار رہنا چاہیئے جو سپر کے پیسے جلد نکلوانے کی پیشکش کرتے ہیں؟

    ان اشتہاربازوں سے خبردار رہیں جو مختلف ایسے پلان پیش کرتے ہیں کہ آپ ریٹائر ہونے سے پہلے جلد اپنی سپر کے لیے بچائی ہوئی رقم نکالنا شروع کر دیں۔ ایسے پلان پیش کرنے والے اشتہارباز آپ کو بتائیں گے کہ وہ قرضوں کی ادائیگی، مکان یا گاڑی خریدنے بلکہ چھٹیوں پر جانے جیسی وجوہ کے لیے بھی آپکی سپر کے لیے بچائی ہوئی رقم نکالنے میں آپکی مدد کر سکتے ہیں۔ یہ سکیمیں غیرقانونی ہیں اور اگر آپ ان میں شریک ہوں تو بھاری سزائیں واجب ہوتی ہیں۔

    مثال - فل جال میں پھنسنے سے بچ گیا

    میں کجھ مہینوں سے کار خریدنے کے لیے بچت کر رہا تھا۔ میرے ساتھ کام کرنے والے ایک شخص نے مجھے اپنے دوست کے بارے میں بتایا کہ وہ گاڑی خریدنے کی خاطر میری سپر میں سے کچھ رقم نکلوانے میں میری مدد کر سکتا ہے۔

    خوش قسمتی سے،میں نے ATO کی ویب سائیٹ پر جا کر دیکھا اور مچھے پتہ چل گیا کہ یہ غیر قانونی ہے۔ میں جو رقم نکالتا، اس پر مجھے 45٪ ٹیکس دینا پڑتا۔ مجھے جرمانوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا اور اس پر مستزاد، جیل بھی جانا پڑ سکتا تھا - یہ غلطی مجھے بہت مہنگی پڑتی۔

    End of example

    یہ بھی دیکھیں:

    میں سپر فنڈ کیسے چنوں؟

    زیادہ تر لوگ چن سکتے ہیں کہ کس سپر فنڈ میں ان کے لیے ادائیگیاں کی جائیں۔ اگر آپ اہل ہیں تو، آپ کا آجر آپ کے کام کے آغاز کے دن کے بعد 28 دنوں کے اندر اندر آپ کو ایک سٹینڈرڈ چوائس فارم دینے کا پابند ہے تاکہ آپ تحریری طور پر اپنا چنا ہوا فنڈ بتا سکیں۔ اگر آپ فنڈ نہیں چنیں گے تو آپ کا آجر آپ کے لیے فنڈ چنے گا۔

    تمام آجروں کا ایک نامزد سپر فنڈ یا 'ڈیفالٹ فنڈ' ہوتا ہے جس میں وہ اپنے ان ملازموں کے لیے سپر گارنٹی کے تحت رقوم ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا ترجیحی فنڈ منتخب نہ کیا ہو۔

    اگر آپ اپنی ادائیگیاں کسی موجودہ سپر فنڈ میں کروانا چاہتے ہیں لیکن آپ کو اپنے سپر فنڈ اکاؤنٹ کی تفصیلات یاد نہیں ہیں تو آپ myGov پر اپنے تمام سپر اکاؤنٹس دیکھ سکتے ہیں۔

    میں اپنی سپر میں جمع ہونے والی رقم پر کیسے نظر رکھوں؟

    اپنے سپر فنڈ کو اپنے ٹیکس فائل نمبر (TFN) کی فراہمی یقینی بنا کر آپ کے لیے اپنی سپر کی رقم پر نظر رکھنا، اکاؤنٹس کے درمیان رقم منتقل کرنا اور اپنے آجر یا حکومت سے سپر کی ادائیگیاں حاصل کرنا آسان ہو جاۓ گا۔

    آپ اپنی سٹیٹمنٹس میں دیکھ سکتے ہیں کہ آیا آپ کے فنڈ کے پاس آپ کا TFN ہے۔

    myGov کو استعمال کر کے اپنی سپر پر نظر رکھیں

    آپ myGov اکاؤنٹ بنا کر اسے ATO کے ساتھ لنک کر سکتے ہیں تاکہ آپ:

    • اپنے تمام سپر اکاؤنٹس کی تفصیلات دیکھ سکیں، ان اکاؤنٹس سمیت جن کا آپکو اب حساب معلوم نہیں یا جنہیں آپ بھول چکے ہیں
    • ATO کے پاس موجود سپر تلاش کریں۔ اگر حکومت، آپکے سپر فنڈ یا آپکے آجر کو کوئی ایسا اکاؤنٹ نہ ملے جس میں وہ آپکی سپر بھیج سکیں تو ہم آپ کے لیے آپکی سپر رکھیں گے
    • کئی سپر اکاؤنٹس کی رقم اپنے ترجیحی سپر اکاؤنٹ میں بھیج کر ایک ہی اکاؤنٹ میں رقم رکھیں۔ اگر یہ فنڈ سے فنڈ میں ٹرانسفر ہے تو یہ عام طور پر تین کاروباری دنوں کے اندر عمل میں آ جائے گی۔

    اگلے مراحل:

    میں اپنی سپر میں اضافہ کیسے کروں؟

    اپنے آجر کی جانب سے ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ آپ خود سپر کے لیے ادائیگیاں کر کے اپنی سپر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی قبل از ٹیکس آمدنی سے 'تنخواہ کی قربانی' کر کے، یا بعد از ٹیکس آمدنی میں سے سپر میں رقم ڈال سکتے ہیں۔

    اگر آپ تنخواہ کی قربانی کر کے سپر میں رقم ڈالنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ممکن ہے آپ کا آجر سپر گارنٹی کے تحت آپ کے لیے ادائیگیاں آپکی نئی کم تنخواہ کی بنیاد پر کرے۔

    اس سلسلے میں 'کیپس' کہلائی جانے والی حدود موجود ہیں کہ ہر مالی سال میں آپ اضافی ٹیکس ادا کیے بغیر کتنی رقم اپنی سپر میں ڈال سکتے ہیں۔ اگر آپ ان کیپس سے زیادہ رقم ڈالیں تو آپ کو اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ (آجر کی طرف سے ادائیگیوں کو ملا کر) اپنی سپر میں 25,000$ سے زیادہ رقم ڈالنے کا سوچ رہے ہوں تو کسی مناسب کوالیفیکیشن رکھنے والے پیشہ ور سے بات کریں۔

    حکومت کی طرف سے سپر میں ادائیگیاں

    اگر آپ کم آمدنی یا درمیانی آمدنی رکھتے ہیں تو شاید آپ آسٹریلین حکومت کی جانب سے سپر ادائیگیوں کے اہل ہوں۔

    یہ بھی دیکھیں:

    میں سپر کی رقم کیسے لے سکتا ہوں؟

    بالعموم آپ اپنی سپر سے پیسے تب لے سکتے ہیں جب آپ ریٹائر ہو جائیں۔ تاہم ایسے کچھ حالات ہیں جن میں آپ اپنی سپر کی رقم میں سے جلد پیسے لے سکتے ہیں جیسے شدید مالی مشکلات اور بعض مخصوص طبی کیفیات۔

    اگر آپ کو جائز طور پر اپنی جمع شدہ سپر میں سے کچھ رقم جلد لینے کی ضرورت ہو تو دخواست دینے سے پہلے اپنے سپر فنڈ سے پوچھیں کہ کیا آپ پیسے نکال سکیں گے۔

    وہ عارضی رہائشی افراد جو آسٹریلیا سے جا رہے ہوں

    اگر آپ آسٹریلیا میں کام کرنے والے عارضی رہائشی ہیں اور آپ سپر کے اہل ہیں تو آپکے آجر کو سپر گارنٹی کے تحت آپ کے لیے سپر ادا کرنا ہو گی۔ آسٹریلیا چھوڑنے کے بعد آپ کو آپکی سپر کی رقم ادا کی جا سکتی ہے۔ اس ادائیگی کو ڈیپارٹنگ آسٹریلیا سپر پیمنٹ (DASP) کہا جاتا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے شہری اور آسٹریلیا کے مستقل رہائشی اس ادائیگی کے اہل نہیں ہیں۔

    یہ دیکھنے کے لیے کہ آيا آپ اہل ہیں اور DASP کی آن لائن درخواست دینے کے لیے یا کاغذ کا درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ato.gov.au/departaustralia پر جائیں۔

    بیرون ملک سے سپر کی رقم

    اگر آپ بیرون ملک سے اپنی رقم یا پنشن فنڈ آسٹریلیا میں لا رہے ہیں تو یہ ضروری ہو سکتا ہے کہ آپ کو ٹیکس کے بعض خاص اصولوں کا علم ہو۔ اپنے مالی مشیر یا مائیگریشن ایجنٹ سے بات کریں۔

    مزید معلومات

    اگر آپ سپر کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ato.gov.au/super پر جائیں یا 13 10 20 پر ہمیں فون کریں۔

    اگر آپ کی انگلش اچھی نہیں اور آپ ٹیکس آفیسر سے بات کرنا چاہتے ہیں تو اپنی کال میں مدد کے لیے 13 14 50 پر ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس کو فون کریں۔

      Last modified: 02 Apr 2020QC 62052