Show download pdf controls
  • آسٹریلیا میں ٹیکس: آپکو کیا علم ہونا ضروری ہے

    آپ اس کتابچے کی کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں آسٹریلیا میں ٹیکس: آپکو کیا علم ہونا ضروری ہے (PDF, 2.61 MBThis link will download a file.

    ہم ٹیکس کیوں ادا کرتے ہیں

    ٹیکس وہ پیسہ ہے جو افراد اور کاروبار آسٹریلین حکومت کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ادا کرتے ہیں، بشمول ان خدمات کے:

    • صحت
    • تعلیم
    • دفاع
    • سڑکیں اور ریلوے
    • Centrelink کی طرف سے سوشل سیکورٹی وظائف اور دوسری ادائیگیاں۔

    آسٹریلیا کے باشندوں کی حیثیت سے ہمیں اچھا نظام صحت، معیاری تعلیم اور بہت سی مختلف عوامی سہولتیں (جیسے پارک اور کھیل کے میدان) نصیب ہیں جن کے لیے وسائل ٹیکس وصولی کے ذریعے مہیا ہوتے ہیں۔

    آسٹریلیا میں کام کرنے کی اجازت

    اگر آپ کسی دوسرے ملک کے رہائشی ہیں تو ضروری ہے کہ آپ آسٹریلیا میں کام شروع کرنے سے پہلے Department of Home Affairs سے اجازت حاصل کریں۔ Home Affairs آپکو مفید معلومات فراہم کر سکتا ہے جس میں یہ بھی شامل ہے کہ آسٹریلیا میں کونسے ویزوں پر آپکو کام کی اجازت ہوتی ہے۔

    آسٹریلیا میں کام کی اجازت کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Home Affairs سے رابطہ کریں۔

    اگلا قدم:

    آپ کتنا ٹیکس ادا کریں گے

    آپ ٹیکس میں کتنی رقم ادا کریں گے، یہ اس پر منحصر ہے کہ:

    • آيا آپ ٹیکس کے مقاصد سے آسٹریلیا کے رہائشی ہیں
    • آپکی آمدن کتنی ہے
    • آيا آپکے پاس ٹیکس فائل نمبر (TFN) ہے – یہ ایک ذاتی شناختی نمبر ہے جو آپکو اپنے آجر کو بتانا چاہیئے۔

    اگر آپ TFN لینے سے پہلے کام شروع کر دیں تو آپکے پاس یہ نمبر لینے اور اپنے آجر کو دینے کے لیے 28 دن ہوتے ہیں۔ اگر آپ ایسا نہ کریں تو آپکا آجر آپکی تنخواہ میں سے بلند ترین شرح پر ٹیکس کاٹنے کا پابند ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:

    TFN حاصل کرنا

    ہمارا مشورہ ہے کہ آپ کام شروع کرنے سے پہلے TFN حاصل کر لیں ورنہ آپکو زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ہم افراد، کاروباروں اور دوسرے اداروں کو شناخت اور ریکارڈ رکھنے کے مقاصد سے TFN جاری کرتے ہیں۔

    TFN کی درخواست دینا

    TFN کی درخواست دینے کے مختلف طریقے ہیں۔ یہ آپکے حالات پر منحصر ہو گا کہ آپکو کس طریقے سے درخواست دینی چاہیئے۔

    درخواست دینے کے طریقوں کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں دیکھیں:

    اگر آپ ترک وطن کر کے آسٹریلیا آ رہے ہیں یا آپ عارضی اقامتی ویزے پر ہیں جو آپکو آسٹریلیا میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے تو آپ آن لائن TFN کی درخواست دے سکتے ہیں۔

    آن لائن درخواست دینے کے لیے یہاں جائیں:

    اپنی درخواست مکمل کرتے ہوۓ آپکو ان کاغذات کی ضرورت ہو گی جن سے آپکی شناخت ثابت ہوتی ہے۔

    آپکی TFN کی درخواست پر اور TFN آپکے پتے پر بھیجنے میں 28 دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

    اپنا TFN محفوظ رکھنا

    آپکو TFN ساری عمر کے لیے ملتا ہے لہذا اسے حفاظت سے رکھیں۔ چاہے آپ اپنا نام یا پتہ بدلیں، ملازمت بدلیں، کسی اور سٹیٹ/ٹیریٹری یا کسی اور ملک میں رہائش اختیار کریں تو بھی آپکا TFN وہی رہتا ہے۔

    کسی اور کو اپنا TFN استعمال نہ کرنے دیں، دوستوں یا رشتہ داروں کو بھی نہیں۔ TFN کسی اور کو استعمال کرنے دینا، کسی کو دینا یا بیچنا جرم ہے۔

    اپنا TFN صرف:

    • ہمیں دیں جب آپ ہمارے ساتھ اپنے ٹیکس ریکارڈ کی بات کر رہے ہوں
    • اپنے آجر کو دیں جب آپ کام شروع کر رہے ہوں لیکن ملازمت کی درخواستوں پر یہ نمبر مت لکھیں
    • اپنے بینک یا دوسرے مالیاتی اداروں کو دیں
    • Centrelink کو دیں
    • اپنے رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کو دیں
    • اپنے سپراینوئیشن (سپر) فنڈ کو دیں۔

    اپنے TFN کے کھو جانے، چوری ہونے یا اسکے غلط استعمال کی اطلاع ہمیں فوری طور پر 1800 467 033 پر فون کر کے دیں۔

    اگر آپ اپنا TFN اور دوسری ذاتی شناختی تفصیلات حفاظت سے رکھیں تو شناخت کے حوالے سے جرائم روکنے میں مدد ملتی ہے۔ شناخت کے حوالے سے جرائم یہ ہیں کہ لوگوں کی شناختی تفصیلات کو ارتکاب جرم کے لیے استعمال کیا جاۓ۔

    دھوکہ دہی والی ای میلز، فیکسیں،SMS اور فون کالز بہت قائل کرنے والی دکھائی اور سنائی دے سکتی ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھیں اور اگر آپکو پورا یقین نہ ہو کہ رابطہ کرنے والے ہم ہیں تو ہماری scam ہاٹ لائن 1800 008 540 کو فون کریں۔

    یہ بھی دیکھیں:

    آسٹریلین بزنس نمبر (ABN) کاروباروں کے لیے ہوتا ہے

    آسٹریلیا میں کام کرنے کے لیے نہ تو ہر شخص ABN لینے کا اہل ہے اور نہ ہی ہر شخص کو اسکی ضرورت ہے۔ ABN رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ:

    • آپ اپنا کاروبار چلا رہے ہیں
    • آپ اپنا ٹیکس خود ہمیں ادا کرنے کے پابند ہیں
    • آپ کے لیے اپنی سپر خود ادا کرنا ضروری ہو سکتا ہے
    • اگر آپ کو چوٹ یا ضرر پیش آۓ تو شاید آپکی انشورنس نہ ہو۔

    یہ بھی دیکھیں:

    ٹیکس ریٹرن داخل کرنا

    ضروری ہے کہ آپ ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے ذریعے ہمیں یہ بتائیں:

    • آپکو کام کے ذریعے یا بینک اکاؤنٹس یا سرمایہ کاری پر سود سے کتنی آمدن حاصل ہوئی ہے
    • کتنا ٹیکس کاٹا گیا ہے یعنی آپکے آجر نے آپکی تنخواہ میں سے کتنی رقم نکال کر ہمیں بھیجی ہے
    • آیا آپ اپنی آمدن میں سے بعض رقمیں منہا کرنے (نکالنے) کا تقاضا کر رہے ہیں۔

    آپ ایک فرد کے طور پر تب ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے پابند ہیں جب:

    • آپ نے ٹیکس کے سال کے دوران (1 جولائی سے 30 جون) ٹیکس ادا کیا ہو
    • آپکی قابل ٹیکس آمدن (Centrelink کے الاؤنس یا ادائیگیوں کو ملا کر) آسٹریلیا کے رہائشیوں کے لیے طے بعض حدوں سے اوپر ہو - دیکھیں کیا آپ کے لیے ٹیکس ریٹرن داخل کرنا ضروری ہے یا حدوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے 13 28 61 پر ہمیں فون کریں۔
    • آپ کسی اور ملک کے رہائشی ہوں اور آپ نے ٹیکس کے سال کے دوران آسٹریلیا میں $1 یا اس سے زیادہ کمایا ہو (اس آمدن کے علاوہ جس پر غیر رہائشی افراد کی ٹیکس کٹوتی کے تحت ٹیکس کٹا تھا)
    • آپکو اس صورت میں بھی ٹیکس ریٹرن مکمل کر کے داخل کرنا ہو گا کہ آپ آسٹریلیا سے مستقل طور پر یا ایک ٹیکس کے سال سے زیادہ کے لیے جا رہے ہوں۔

    اپنا ریٹرن داخل کرنے کے لیے آپکو انکم سٹیٹمنٹ (آمدن کے ثبوت) یا پیمنٹ سمری (تنخواہ کے خلاصے) کی ضرورت ہو گی۔

    انکم سٹیٹمنٹ

    اگر آپکے آجر نے single touch payroll (STP) استعمال کرنا شروع دیا ہے تو آپکی پیمنٹ سمری کی تفصیلات کو myGov میں 'انکم سٹیٹمنٹ' کہا جائے گا۔یہ پیمنٹ سمری کی طرح ہی ہے (کچھ لوگ اب بھی اسے گروپ سرٹیفکیٹ کہتے ہیں)۔

    آپکا آجر آپکو ان معلومات کے لیے سال کے اختتام پر پیمنٹ سمری دینے کا پابند نہیں ہے جو وہSTP کے ذریعے رپورٹ کرتا ہے (قانون بدل گیا ہے)۔ آپکی پیمنٹ سمری کی تفصیلات اب myGov میں آن لائن دستیاب ہوں گی۔ جب آپکی انکم سٹیٹمنٹ 'ٹیکس ریڈی' ہو جائے گی تو ہم آپکے myGov ان باکس میں اطلاع بھیج دیں گے تاکہ آپ اپنا ٹیکس ریٹرن مکمل کر سکیں۔ اگر آپ ٹیکس ایجنٹ استعمال کرتے ہیں تو اسے وہ معلومات مل جائیں گی جن کی اسے آپکا ٹیکس ریٹرن مکمل کرنے کے لیے ضرورت ہے۔ اس میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔

    اگر آپ اپنا myGov اکاؤنٹ استعمال نہ کر سکتے ہوں تو آپ اپنی انکم سٹیٹمنٹ کی کاپی لینے کے لیے ہم سے رابطہ کر سکیں گے۔ آپ اسی طریقے سے اپنا ٹیکس ریٹرن داخل کرنا جاری رکھ سکتے ہیں جیسے اب کرتے ہیں۔

    پیمنٹ سمری

    اگر آپکا آجر ابھیSTP کے ذریعے رپورٹنگ نہیں کر رہا تو وہ اب بھی آپکو پیمنٹ سمری دے گا:

    • ٹیکس کا سال ختم ہونے (30 جون) کے بعد دو ہفتوں کے اندر
    • جب آپ کام چھوڑیں۔

    آپ اپنی تمام پیمنٹ سمریاں حاصل کرنے کو یقینی بنانے میں اس طرح مدد کر سکتے ہیں کہ اپنے تمام آجروں کو اپنا ڈاک کا پتہ یا ای میل ایڈریس فراہم کر دیں۔

    اگلا قدم:

    کیا میرے لیے ٹیکس ریٹرن داخل کرنا ضروری ہے؟

    اپنا ٹیکس ریٹرن مکمل اور داخل کریں

    myTax استعمال کر کے آن لائن ٹیکس ریٹرن داخل کریں

    آپ myTax استعمال کر کے آن لائن ٹیکس ریٹرن داخل کر سکتے ہیں۔ یہ آن لائن ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کا سریع، آسان اور محفوظ طریقہ ہے۔

    اگلا قدم:

    رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کو استعمال کر کے ٹیکس ریٹرن داخل کریں

    آپ اپنا ٹیکس ریٹرن تیار اور داخل کرنے کے لیے کسی رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ ٹیکس پریکٹیشنرز بورڈExternal Link (بیرونی ویب سائیٹ کے لنکس) پر جا کر رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ تلاش کر سکتے ہیں یا معلوم کر سکتے ہیں کہ آیا کوئی شخص رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ ہے۔

    ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے اضافی مدد

    اگر آپکو ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے تو شاید آپ Tax Help پروگرام استعمال کر سکتے ہوں۔

    Tax Help عوام میں سے ATO سے تربیت یافتہ اور منظور شدہ رضاکاروں کا گروہ ہے جو لوگوں کو myTax استعمال کر کے اپنے ٹیکس ریٹرن آن لائن مکمل کرنے کے لیے مدد کی مفت اور رازدارانہ سروس مہیا کرتے ہیں۔ یہ سروس جولائی سے اکتوبر تک پورے آسٹریلیا میں تمام ریاستوں اور ٹیریٹریز کے دارالحکومتوں اور کئی ریجنل علاقوں میں دستیاب ہے۔

    اگلا قدم:

    ٹیکس ریٹرن کب داخل کیا جاۓ

    اگر آپ اپنا ٹیکس ریٹرن خود تیار اور داخل کر رہے ہیں تو آپکو 31 اکتوبر تک ریٹرن داخل کرنا ہو گا۔ اگر آپ پہلی بار ٹیکس ایجنٹ استعمال کر رہے ہیں یا پچھلے سال سے مختلف ایجنٹ استعمال کر رہے ہیں تو آپکو 31 اکتوبر تک ٹیکس ایجنٹ سے رابطہ کرنا ہو گا۔

    اگر آپ اپنا ٹیکس ریٹرن داخل نہیں کریں گے اور اپنے ذمے واجب ہماری رقوم ادا نہیں کریں گے تو ممکن ہے آپکو جرمانہ بھرنا پڑے۔

    کام کے سلسلے میں اخراجات

    اگر آپ نے کسی ایسی چیز پر رقم خرچ کی ہو جس سے آپکو آمدن کمانے میں مدد ملی ہے تو ممکن ہے آپ کام کے سلسلے میں ہونے والے ان اخراجات کو اپنی آمدن میں سے منہا کرنے (نکالنے) کے بعد باقی آمدن پر ٹیکس ادا کریں۔ ضروری ہے کہ آپ یہ دکھانے کے قابل ہوں:

    • یہ اخراجات براہ راست آمدن کمانے سے تعلق رکھتے ہیں
    • یہ اخراجات ذاتی نوعیت کے نہیں ہیں
    • آپکے پاس اپنا خرچ ثابت کرنے کے لیے ریکارڈ موجود ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:

    ریکارڈ رکھنا

    جب آپ اپنا ٹیکس ریٹرن داخل کرتے ہیں تو ہم اس پر کارروائی کر کے حساب لگاتے ہیں کہ آیا آپ نے ٹیکس کی مد میں درست رقم ادا کی ہے۔ ہم آپکو نوٹس آف اسیسمنٹ بھیج کر نتیجے سے مطلّع کرتے ہیں۔ بالعموم، آپ ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی تاریخ کے بعد کم از کم پانچ سال تک ریکارڈ رکھنے کے پابند ہوتے ہیں جیسے اگر آپ کوئی اخراجات آمدن میں سے منہا کرنے کا تقاضا کر رہے ہوں تو انکی رسیدیں۔

    یہ بھی دیکھیں:

    سپر اینوئیشن

    سپر سے مراد آسٹریلیا میں ریٹائرمنٹ کے لیے بچت کا نظام ہے۔ یہ وہ رقم ہے جو آپ اپنی کام کرنے کی عمر میں الگ بچاتے رہتے ہیں تاکہ ریٹائرمنٹ میں آپ اس پر گزارا کریں۔

    نئی ملازمت شروع کرتے ہوۓ آپکا سپر کے نظام کو سمجھ لینا اور اپنے حقوق اور استحقاقات کا علم رکھنا اہم ہے۔ آپ ابھی اور مستقبل میں جو فیصلے کریں گے، وہ ریٹائرمنٹ کے بعد آپکے طرز زندگی پر اثر انداز ہوں گے۔

    آجر کی جانب سے آپکی سپر میں لازمی ادائیگیاں آپکی تنخواہ کے علاوہ ہوتی ہیں۔ اکثر لوگ چن سکتے ہیں کہ ان کے لیے یہ ادائیگیاں کونسے آسٹریلین سپر فنڈ میں کی جائیں۔

    بالعموم، اگر آپکو ایک کیلنڈری مہینے میں $450 یا اس سے زیادہ ادائیگی کی جاۓ تو آپکا آجر آپکی آمدن کا کچھ فیصدی حصہ آپ کے لیے ایک سپر اکاؤنٹ میں ڈالنے کا پابند ہوتا ہے۔

    یہ بھی دیکھیں:

      Last modified: 19 Mar 2020QC 61858