ato logo
Search Suggestion:

آسٹریلیا میں ٹیکس: آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے

Last updated 28 September 2021

اگر آپ آسٹریلیا میں نئے ہیں یا انگریزی آپ کی مادری زبان نہیں ہے تو آسٹریلیا میں ٹیکس کے حوالےسے اگر آپ کے ذہن میں سوالات ہوں گے تو اس جائزےکے ذریعے آپ کو جوابات حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ممکن ہے یہ اشاعت آپ کی ترجیحی زبان میں بھی دستیا ب ہو۔

آپ اس معلومات کی ایک نقل پورٹبل دستاویزات کی فارمیٹ میں بھی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں - آسٹریلیا میں ٹیکس : آپ کو کیاجاننے کی ضرورت ہے (PDF, 388KB) This link will download a file۔

اس گائیڈ میں:

ہم ٹیکس کیوں ادا کرتے ہیں

آسٹریلیا کے شہری کے طور پر ہم ایک اچھے صحت کے نظام، معیاری تعلیم اور کئی طرح کی کمیونٹی کی سہولیات تک رسائی حاصل کرتے ہیں (مثلاً پارکس اور کھیل کے میدان وغیرہ)جن کے اخراجات ٹیکس جمع کرکے پورے کئے جاتے ہیں۔

آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے مندرجہ ذیل خدمات کی فراہمی کے لیے آسٹریلین ٹیکسشن آفس(ATO) کی جانب سے یہ ٹیکس جمع کیا جاتاہے:

  • صحت کی دیکھ بھال
  • تعلیم
  • دفاع
  • روڈ اور ریلوے
  • بہبود، آفات میں مدد اور پینشن کی ادائیگیاں۔

آپ کے کا م شروع کرنے سے قبل

اس سیکشن میں:

آسٹریلیا میں کام کرنے کی اجازت

اگر آپ غیرملکی ہیں تو آسٹریلیا میں کام شروع کرنے سے قبل آپ کو Department of Home Affairs سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ Home Affairs کی جانب سے آپ کو سودمند معلومات فراہم کی جاسکتی ہے، بشمول وہ ویزے جو آسٹریلیا میں کا م کرنے کے لیے درکار ہیں۔

آئندہ کا اقدام:

ایکtax file number (ٹیکس فائل نمبر) حاصل کریں

آپ کاtax file number (TFN) (ٹیکس فائل نمبر) ایکTFN کا حصول بالکل مفت ہے۔

کام شروع کرنے سے قبل، یا کام شروع کرنے کے فوری بعد آپ کوTFN حاصل کرلینا چاہیئے، بصورتِ دیگر آپ کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ شناخت اور ریکارڈ رکھنے کے مقصد سے ہمTFN افراد، کاروباروں اور دیگر اداروں کو جاری کرتے ہیں۔

آپTFN کس طرح حاصل کریں گے ، اس کا انحصار آپ کی صورتحال پر ہے۔

درخواست کو مکمل کرتے ہوئے ، آپ کو ان دستاویزات کی ضرورت ہوگی جن سے آپ کی شناخت ثابت ہوتی ہو۔

آپ کیTFN درخواست پر عملدرآمد کرنے اور آپ کے پتہ پرTFN کو بھیجنے میں28 دن تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

جب آپ کوTFN وصول ہوجائے تو ، یہ بہت اہم ہے کہ آپ اس کو محفوظ رکھیں اور دوسروں کو استعمال مت کرنے دیں۔۔

آئندہ کا اقدام:

(ABN) Australian business number (آسٹریلین بزنس نمبر) کاروبار کےلیے ہوتا ہے

آسٹریلیا میں کام کرنے کے لیے سب لوگوں کو نہ تو آسٹریلین بزنس نمبر ( (ABNکے حصول کا حق ہوتا ہے اور نہ ہی ضرورت ہوتی ہے۔ABN کے ہونے کا مطلب ہے کہ آپ:

  • اپنا ذاتی کاروبار چلا رہے ہیں
  • آپ کو ہمیں اپنے ذاتی ٹیکس ادا کرنے ہیں
  • ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنا ذاتی سپر بھی ادا کرنا پڑے
  • اگر آپ زخمی ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کا بیمہ نہ ہوا ہو

یہ بھی ملاحضہ کریں:

جب آپ کام کا آغاز کریں

اس سیکشن میں:

ایکtax file number بیان کو مکمل کریں

جب آپ کام کرنا شروع کریں گے تو آپ کا آجر آپ سےTax file number declaration (ٹیکس فائل نمبر بیان) پُر کرنے کا کہے گاان کو اپناTFN اور ذاتی معلومات فراہم کریں۔

وہ اس بیان کو استعمال کرتے ہوئے یہ تخمینہ لگاتے ہیں کہ آپ کو کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ آپ کو بیان مکمل کرکے اور اپنے آجر کو دینے کے لیے 28 دن کا وقت ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے، تو ان کو لازمی طور پر آپ کی تنخواہ میں سے بلند ترین شرح پر ٹیکس کاٹنا ہوگا۔

اگر آپ ٹیکس کی ادائیگی کے مقصد سے آسٹریلیا کے رہائشی ہیں توجس وقت آپ اپنا بیان مکمل کریں تو اس وقت آپ ٹیکس فری تھریش ہولڈ کا بھی دعویٰ کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کی سالانہ آمدنی$18,200 ڈالر ہے تو اس پرٹیکس عائد نہیں ہوتا

عموماً آپ ٹیکس فری تھریش ہولڈ کا دعویٰ صرف ایک ہی آجر کی جانب سے کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے ایک سے زیادہ آجر ہیں تو آپ ٹیکس فری تھریش ہولڈ کا دعویٰ صرف اس آجر کی جانب سے کریں جو آپ کو سب سے زیادہ تنخواہ یا اجرت ادا کرتا ہو۔

یہ بھی ملاحضہ کریں:

ٹیکس ادا کرنا

جب آپ کا آجر آپ کو تنخواہ یا اجرت ادا کرتا ہے تو وہ اس میں سے ٹیکس کاٹ لیتا ہے اور ہم کو بھیج دیتا ہے۔ آپ کی پے سلپ میں دکھایا جائے گا کہ آپ نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے۔ مالی سال کے اختتام پر آپ کی انکم اسٹیٹمنٹ یا پھر تنخواہ کے خلاصے میں یہ دکھایا جائے گا کہ آپ کو اپنے آجر سے مجموعی طور پر کتنی آمدن ہوئی ہے اور انہوں نے اس میں سے کتنا ٹیکس کاٹا ہے۔ آپ کی انکم اسٹیٹمنٹ بذریعہ myGov ATO online servicesپر دستیاب ہے۔

آپ جتنی ٹیکس کی رقم ادا کریں گے اس کا انحصار ہے:

کچھ آجر بینک اکاؤنٹ کے بجائے نقد رقم کی صورت میں ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ طریقہ بھی درست، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ:

  • آپ کو جورقم ادا کرتے ہیں اس میں سے ٹیکس کاٹ لیں
  • آپ کو پے سلپ بھی فراہم کریں جس میں یہ دکھایا گیا ہو کہ کتنا ٹیکس کاٹا گیا ہے
  • آپ کی جانب سے سپر کنٹری بیوشنس ادا کریں (اگر آپ سپر کے مستحق ہیں)۔

اگر آپ نے TFNکے حصول سے پہلے ہی کام شروع کردیا ہے تو ، آپ کو28 دنوں میں اس کو حاصل کرکے اپنے آجر کو دینا ہوگا۔ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے، تو آپ کا آجر لازمی طور پر آپ کی تنخواہ میں سے بلند ترین شرح پر ٹیکس کاٹے گا۔

یہ بھی ملاحضہ کریں:

سپراینوئیشن

سپراینوئیشن (سپر) وہ رقم ہوتی ہے جو آپ کے کام کرنے کے عرصے کے دوران علیحدہ کرکے رکھ لی جاتی ہے اور آپ کو ریٹائرمنٹ پر فراہم کی جاتی ہے۔ ایک نئی ملازمت شروع کرتے ہوئے، یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ سپر کس طرح کام کرتا ہے اور یہ بھی معلوم کریں کہ آپ کے حقوق اور استحقاق کیا ہیں۔

سپر رقم تنخواہ کے علاوہ ادا کی جاتی ہے۔ اگر آپ سپر کے اہل ہیں ،تو آپ کے آجر کو لازمی طور پر سپر فنڈ اکاؤنٹ میں سپر کنٹری بیوشن جمع کروانا ہوگا۔ بہت سے لوگ ان سپرفنڈز کا انتخاب کرسکتے ہیں جس میں ان کنٹری بیوشنز کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنےسپر کی باقاعدگی سے جانچ کرتے رہیں تاکہ اس بات کی یقین دہانی رہے کہ آپ کی سپر ادائیگیاں سپر اکاؤنٹ میں درست انداز میں جمع ہو رہی ہیں۔

یہ بھی ملاحضہ کریں:

آپ کا ٹیکس ریٹرن

اس سیکشن میں:

ٹیکس رٹرن کس کو تیار کرنے کی ضرورت ہے؟

انفرادی طور پر آپ کو ایک ٹیکس رٹرن لازمی طور پر جمع کروانا ہوگا اگر:

  • ٹیکس سال (1 جولائی سے30 جون تک) کے دوران آپ کی تنخواہ میں سے ٹیکس کاٹاجا چکا ہے
  • آپ کی وہ آمدنی جس پر ٹیکس کا اطلاق ہوتا ہے(بشمول بعض آسٹریلیا کی حکومت کی ادائیگیاں) وہ رہائشیوں کے لیے ایک مخصوص حد سے زیادہ تھی
  • آپ ایک غیر ملکی رہائشی ہیں اور آپ نے ٹیکس کے سال( سوائے اس آمدنی کے جس میں رہائش نہ رکھنے والوں کے ودہولڈنگ ٹیکس کو روک لیا گیا تھا) کے دوران آسٹریلیا میں$1 یا اس سے زیادہ کمائے ہیں۔
  • آپ آسٹریلیا کو مستقل یا پھر ایک سے زیادہ ٹیکس سال کے لیے چھوڑ رہے ہیں۔

ہم آپ کے ٹیکس ریٹرن، مثلاً آپ کی آمدنی اور آپ نے جو ٹیکس ادا کیا ہے کی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اس کا تخمینہ لگائیں گے کہ آیا آپ کو اضافی ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت ہے یا پھر آپ کو پیسے واپس کئے جائیں گے(ٹیکس ری فنڈ)۔

یہ بھی ملاحضہ کریں:

جمع کروانے کے لیے آپ کو درکار معلومات

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے، آپ کو جاننا ضروری ہےکہ:

  • آپ نے کام کرکے(بشمول نقد ادائیگیاں)، بینک اکاؤنٹ سے حاصل ہونے والے سود یا پھر سرمایہ کاری سے کتنی آمدنی حاصل کی ہے
  • آپ کی آمدنی میں سے کتنے ٹیکس کو روک لیا گیا ہے(آپ کی تنخواہ میں سے آپ کے آجر نے کتنی رقم کاٹ کر ہمیں بھیج دی ہے)
  • کٹوتیاں اور ٹیکس کی جن تلافیوں کا آپ دعویٰ کر رہے ہیں۔

کٹوتیاںایسی لاگتیں ہیں جن کا آپ ٹیکس میں کمی لانے کے لیے دعویٰ کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر کٹوتیاں کام کے حوالے سے ہونے والے اخراجات ہوتے ہیں۔ یہ وہ رقم ہوتی ہے جو آپ نے اپنی آمدنی کے حصول کے لیے خرچ کی ہوتی ہے۔ آپ کو یہ لازمی دکھانا پڑے گا کہ:

  • آپ کے اخراجات براہِ راست آپ کی آمدنی کی کمائی سے جڑے ہوئے ہیں
  • نوعیت کے لیے لحاظ سے اخراجات نجی نہیں ہیں
  • آپ کے پاس اپنے اخراجات کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت موجود ہے (مثلاً رسیدیں)۔

آجر کو آپ کو انکم اسٹیٹمنٹ یا پھر ادائیگی کا خلاصہ دینا چاہیئے۔ یہ دکھائے کہ آپ نے کتنی آمدنی حاصل کی ہے اور آپ نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے۔

آئندہ کا اقدام:

ریکارڈ رکھنا

جب آپ اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کرواتے ہیں، تو ہم اس پر عملدرآمد کرکے یہ تخمینہ لگاتے ہیں کہ آیا آپ نے ٹیکس کی درست رقم ادا کی ہے یا نہیں۔ ہم آپ کوتشخیص کا نوٹس بھیج کر نتائج کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

اگر آپ کسی قسم کی منہائی کا دعویٰ کر رہے ہیں تو آپ کو ریکارڈز ،مثلاً رسیدیں اپنے پاس رکھنی چاہیئیں۔ آپ کو یہ ریکارڈ اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ سےکم از کم پانچ برس کے لیے رکھنا چاہیئے۔ ہم آپ سے یہ ریکارڈطلب کر سکتے ہیں۔

آپ کے اخراجات اور آمدنی کو ایک ہی جگہ پر رکھنے کے لیےmyDeductions ایک آسان طریقہ ہے۔ اپنے سمارٹ ڈوائس پر ATO app ڈاؤن لوڈ کریں اورmyDeductions کے آئکن کا انتخاب کریں۔

یہ بھی ملاحضہ کریں:

اپنےٹیکس ریٹرنز کو مکمل کریں اور جمع کروائیں

اس سیکشن میں:

کب جمع کروانا ہے

آپmyTax کااستعمال کرتے ہوئے آن لائن، رجسٹرشدہ ٹیکس ایجنٹ کے ذریعے یا پھر ٹیکس ریٹرن کے کاغذات کو مکمل کرکے جمع کرواسکتے ہیں۔ آپ کے ٹیکس ریٹرنز میں1 جولائی تا30 جون تک کا آمدنی کا سال شامل ہوتا ہے آپ کو 31اکتوبر تک ٹیکس ریٹرنز جمع کروانا یا پھر ٹیکس ایجنٹ کی خدمات حاصل کرنا لازمی ہے۔

جب آپmyTax کااستعمال کرتے ہوئے یا پھر ٹیکس ایجنٹ کی خدمات استعمال کرتے ہیں، تو ہمارے پاس آپ کی جو معلومات ہوتی ہے اس سےہم پہلے سے ٹیکس ریٹرن کو پُر کردیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ملازمت کی آمدنی اور بینک کا سود۔ اکثر لوگوں کے لیے یہ جولائی کے آخر تک پہلے سے تیار ہوتا ہے۔ہمارے پاس آپ کی جو معلومات موجود ہے، اگر آپ انتظار کرتے ہیں کہ ہم اس کو پُر کرلیں تو اس سے آپ کے لیے ٹیکس ریٹرن زیادہ آسان ہو جاتا ہے اور اس میں غلطی کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

ہمیں جیسے ہی موصول ہوگا ہم پہلے سے موجود معلومات کی مدد سے اس کو پُر کردیں گے، لہٰذا آپ تفصیلات کی جانچ کریں اور جو چیز کم ہو اس کو شامل کریں۔

یہ بھی ملاحضہ کریں:

myTax کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن جمع کروائیں

آپmyTax کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن آن لائن بھی جمع کرواسکتے ہیں۔ آن لائن جمع کروانا تیز، آسان اور محفوظ ہے۔

myTax استعمال کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلےmyGov کا اکاؤنٹ بنانا پڑے گااور اپنے اکاؤنٹ کو ATO online services سے منسلک کرنا پڑے گا۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ ٹیکس کے وقت (1 جولائی) سے قبل اس کو منسلک کرلیں، تاکہ آپ کو تمام ابلاغ موصول ہوتے رہیں اور آپ کو ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر نہ ہو۔

ایک مرتبہ جب آپ ATO online servicesسے سے منسلک ہوجاتے ہیں ، تو آپ اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لیے myTax تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

آئندہ کا اقدام:

ایک رجسٹر شدہ ٹیکس ایجنٹ کی خدمات استعمال کرتے ہوئے جمع کروائیں

آپ اپنے ٹیکس ریٹرن تیار کرنے اور جمع کروانے کے لیے ایک رجسٹر شدہ ٹیکس ایجنٹ کی خدمات استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کو31 اکتوبر سے پہلے ان سے رابطہ کرنا ہوگا۔

آئندہ کا اقدام:

جمع کروانے میں معاونت

ٹیکس کے وقت آپ اپنے ٹیکس کے سلسلے میں مفت مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ ہماریTax Help (ٹیکس ہیلپ) کی خدمت کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے ایسے افراد جن کی سالانہ آمندی تقریباً$60,000 یا اس سے کم ہے۔ اگر آپ کو اپنے ٹیکس ریٹرن مکمل کرے میں مدد کی ضرورت ہوتو، ہمارے تربیت یافتہ رضاکار آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔ رضاکار myTaxاستعمال کرتے ہوئے مفت اورصیغہ راز میں رکھتے ہوئے لوگوں کو آن لائن ٹیکس ریٹرن مکمل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Tax Helpتمام دارالخلافہ شہروں میں موجود ہے اور آسٹریلیا میں کئی مقامات پر ہر سال جولائی تا اکتوبر تک ہوتی ہے۔

آئندہ کا اقدام:

اپنی معلومات کی حفاظت کریں

اپنی ذاتی معلومات کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔

آپ کاTFN آپ کے ساتھ تاحیات رہے گا، لہٰذا اس کو محفوظ رکھیں۔ آپ کاTFN وہی رہتا ہے ، چاہے آپ اپنا نام اور پتہ تبدیل کرلیں، ملازمت تبدیل کرلیں، ایک سے دوسری ریاست میں نقل مکانی کرلیں یا پھر ملک سے باہر چلے جائیں۔

کسی کو بھی اپناTFN استعمال مت کرنے دیں ، حتیٰ کہ دوستوں یا رشتہ داروں کو بھی نہیں۔ کسی دوسرے کو اس کے استعمال کی اجازت دینا، کسی کو دینا یا فروخت کرنا جرم ہے۔

صرف ان کو اپناTFN دیں:

  • ہمیں جب ہم آپ کے ٹیکس ریکارڈ کے بارے میں بات چیت کر رہے ہوں
  • کام شروع کرنے کے بعد اپنے آجر کو،لیکن ملازمت کی درخواست کے وقت مت فراہم کریں۔
  • اپنے بینک یا پھر دیگر مالیاتی اداروں کو
  • Services Australia
  • اپنے رجسٹرڈ شدہ ٹیکس ایجنٹ
  • اپنے سپر اینوئیشن (سپر) فنڈ
  • آپ کے اعلیٰ تعلیم فراہم کنندہ یا یونیورسٹی کو طالبِ علم کے قرضے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مثلاً Higher Education Loan Program (HELP)۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کاTFN گم ہو گیا ہے، چوری ہوگیا ہے یا کھو گیا ہے، تو فوری طور پر ہمیں مطلع کریں۔

شناخت کے جرائم کو روکنے کے لیے ، اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ آپ ذاتی شناخت کی تفصیلات کو محفوظ رکھیں۔ اگر لوگوں کی ذاتی شناخت کے حوالے سے معلومات کو استعمال کرتے ہوئے کسی جرم کا ارتکاب کیا جائے تو ایسے جرم کو شناخت کا جرم کہا جاتاہے۔یاد رکھیں:

  • کسی کو بھی اپنےmyGov یادیگر آن لائن پاس ورڈ مت دیں ، حتیٰ کہ اپنے ٹیکس ایجنٹ کو بھی نہیں (اگر آپ استعمال کرتے ہوں تو)۔
  • ای میلز میں TFN،پاسورڈ یا دیگر حساس نوعیت کی معلومات شامل مت کریں۔

اسکیم کرنے والی ای میل، فیکس، ایس ایم ایس یا فون کالز آپ کو بہت قائل کرنے والی محسوس ہوں گی ہوشیار رہیں اور اگر آپ کو پوری طرح علم نہ ہو کہ کس کی جانب سے رابطہ کیا جارہا ہے تو ہم سے رابطہ کریں یا اسکیم کی تصدیق کریں یا مطلع کریں پر وزٹ کریں.

یہ بھی ملاحضہ کریں:

QC61858