ATO logo

سپراینوئیشن کے متعلق بنیادی معلومات

A basic guide about what superannuation is, how to save it and what you can do to grow it – Urdu translation.

Last updated 17 July 2026

سپراینوئیشن سے کیا مراد ہے؟

سپراینوئیشن یا 'سپر' وہ رقم ہے جو آپ اپنی کمانے کی پوری زںدگی میں جمع کرتے ہیں تاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ اس پر گزارا کر سکیں۔

سپر آپ کے لیے اہم ہے کیونکہ آپ جتنی زیادہ رقم سپر میں جمع کریں گے، ریٹائرمنٹ کے لیے آپ کے پاس اتنی ہی زیادہ رقم ہو گی۔

آپ صرف بعض حالات میں اپنی سپر میں جمع شدہ رقم نکال سکتے ہیں – مثال کے طور پر 60 سال کا ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ پر، یا 65 سال کا ہو جانے پر، چاہے آپ اب بھی کام کر رہے ہوں۔

میں سپر کیسے جمع کر سکتا/سکتی ہوں؟

زیادہ تر لوگوں کے سلسلے میں، ان کا آجر ان کے لیے ایک سپر اکاؤنٹ میں ایک کم از کم رقم – یعنی 'کنٹری بیوشنز' – ڈالتا رہتا ہے۔ اسے 'سپر گارنٹی' کہتے ہیں۔ آجر یہ کنٹری بیوشنز آپ کی تنخواہ اور اجرت کے علاوہ کرتا ہے۔

اس بارے میں قوانین موجود ہیں کہ آپ کا آجر کتنی سپر ادا کرنے کا پابند ہے۔ ممکن ہے، آپ کے آجر کو انٹرپرائز ایگریمنٹ یا ایوارڈ کے تحت آپ کے لیے اضافی سپر بھی ادا کرنی پڑے۔

چاہے آپ کی تنخواہ کی رقم کتنی ہی ہو، آجر بہرحال آپ کی سپر میں پیسے ڈالتا ہے۔

یہ اصول ان سب صورتوں کے لیے ہے کہ آپ کیژوئل کام کرتے ہوں یا پارٹ ٹائم یا فل ٹائم گھنٹے کام کرتے ہوں، اور تب بھی جب آپ آسٹریلیا کے عارضی رہائشی ہوں۔ اگر آپ بنیادی طور پر اپنی محنت کی اجرت لینے والے کانٹریکٹر ہیں تو بھی آپ سپر کے لیے اہل ہو سکتے ہیں، چاہے آپ آسٹریلین بزنس نمبر (ABN) رکھتے ہوں۔ اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے تو اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہفتے میں 30 گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہوں۔

میری سپر میں پیسے کس طرح ادا کیے جاتے ہیں؟

آپ کا آجر آپ کی کوالیفائنگ آمدنی ( qualifying earnings) کی بنیاد پر حالیہ سپر گارنٹی ریٹ (انگلش میں) کے مطابق ایک کم از کم رقم سپر میں ادا کرنے کا پابند ہے۔ آجر کو یقینی بنانا چاہیے کہ یہ رقم آپ کی تنخواہ کے دن (یعنی جب کوالیفائنگ آمدنی (qualifying earnings) ادا کی جائے) کے بعد زیادہ سے زیادہ 7 دفتری دنوں کے اندر آپ کے سپر فنڈ میں پہنچ جائے۔

کوالیفائنگ آمدنی (qualifying earnings) کا مطلب آپ کی معمول کی اجرت اور دوسری قسموں کی آمدنی ہے جو سپر گارنٹی کنٹری بیوشنز کے لیے کوالیفائی کرتی ہے یعنی جس کی بنیاد پر سپر ملنا ضروری ہے۔

آپ اپنی سپر میں خود بھی مزید رقم ڈال سکتے ہیں تاکہ زیادہ سپر جمع ہو، اور کبھی کبھار آسٹریلین گورنمنٹ بھی رقم ڈالتی ہے۔

میں اپنی جمع شدہ سپر سے کیسے آگاہ رہ سکتا/سکتی ہوں؟

یہ یقینی بنا کر کہ آپ کے سپر فنڈ کے پاس آپ کا ٹیکس فائل نمبر (TFN) ہے، آپ کے لیے اپنی جمع شدہ سپر سے آگاہ رہنا، اسے ایک سپر اکاؤنٹ سے دوسرے سپر اکاؤنٹ میں بھیجنا، اور اپنے آجر یا گورنمنٹ سے سپر کی ادائیگیاں وصول کرنا آسان ہو جائے گا۔

آپ اپنے سپر فنڈ کی بھیجی ہوئی سٹیٹمنٹس میں دیکھ سکتے ہیں کہ آيا فنڈ کے پاس آپ کا (TFN) ہے۔

myGov استعمال کر کے اپنی سپر سے آگاہ رہیں

آپ myGov اکاؤنٹ بنا کر اسے ATO سے لنک کر سکتے ہیں اور پھر آپ:

  • اپنے تمام سپر اکاؤنٹس کی تفصیلات دیکھ سکیں گے، ان اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جن کے بارے میں آپ خبر نہیں رکھ پائے یا بھول چکے ہیں
  • YourSuper comparison tool (انگلش میں) استعمال کر کے اپنے سپر اکاؤنٹس کی کارکردگی اور فیسوں کا موازنہ دوسری MySuper پراڈکٹس سے کر سکتے ہیں
  • ATO کے پاس موجود سپر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر گورنمنٹ، آپ کا سپر فنڈ یا آپ کا آجر آپ کی سپر ادا کرنے کے لیے کوئی اکاؤنٹ تلاش نہ کر سکے تو ہم آپ کے لیے آپ کی سپر سنبھال کر رکھتے ہیں
  • آپ اپنے کئی سپر اکاؤنٹس میں پڑی ہوئی رقوم کو اپنے ترجیحی سپر اکاؤںٹ میں بھیج سکتے ہیں تاکہ سب سپر ایک ہی جگہ رہے – اگر رقم ایک فنڈ سے دوسرے میں ٹرانسفر کی جا رہی ہو تو یہ کام عموماً 3 دفتری دنوں میں ہو جاتا ہے۔

اگلے مراحل:

اگر میرا آجر سپر کی درست رقم ادا نہ کر رہا ہو تو؟

اپنے آجر سے بات کریں۔ اس سے پوچھیں:

  • وہ کتنے وقفوں سے آپ کی سپر میں پیسے ڈالتا ہے
  • وہ کس فنڈ میں پیسے ڈال رہا ہے
  • وہ کتنے پیسے ڈال رہا ہے۔

اپنے سپر فنڈ کی بھیجی ہوئی آخری ممبر سٹیٹمنٹ چیک کریں یا فنڈ سے رابطہ کر کے تصدیق کریں کہ آپ کے آجر نے آپ کی سپر ادا کی ہے۔

اگر پھر بھی آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کا آجر آپ کے حق کے مطابق سپر ادا نہیں کر رہا ہے تو آپ:

میں سپر فنڈ کیسے چںوں؟

زیادہ تر لوگوں کے لیے وہ سپر فنڈ خود چننا ممکن ہے جس میں وہ اپنے لیے سپر کی رقوم بھجوانا چاہتے ہوں۔ اگر آپ اہل ہوں تو آپ کے آجر پر لازم ہے کہ آپ جس دن اس کے لیے کام کرنا شروع کریں، تب سے 28 دنوں کے اندر اندر وہ آپ کو سپراینوئیشن سٹینڈرڈ چوائس فارم (انگلش میں) دے تاکہ آپ تحریری طور پر اپنا فنڈ چن سکیں۔

YourSuper comparison tool (انگلش میں) آپ کو MySuper پراڈکٹس کا موازنہ کرنے اور اپنی ضروریات کے مطابق درست سپر فنڈ چننے میں مدد دے گا۔

اگر آپ کوئی سپر فنڈ نہ چنیں تو آپ کا آجر آپ کے موجودہ سپر فنڈ میں آپ کے لیے ادائیگیاں کرے گا (جسے سٹیپلڈ سپر فنڈ (stapled super fund) کہا جاتا ہے) (انگلش میں)۔

سٹیپلڈ سپر فنڈ (stapled super fund) سے مراد وہ موجودہ سپر اکاؤنٹ ہے جو صرف ایک ملازم (ایمپلائی) سے لنک یا 'نتھی' ہو لہذا اس کے ملازمت بدلنے پر بھی وہ اسی کا سپر فنڈ رہتا ہے۔

اگر آپ کا کوئی سٹیپلڈ سپر فنڈ (stapled super fund) نہیں ہے تو آپ کا آجر آپ کی سپر اس نامزد سپر فنڈ میں ادا کرتا ہے جو آجر نے چنا ہو۔

اگر آپ اپنے لیے کنٹری بیوشنز ایک موجودہ سپر اکاؤنٹ میں منگوانا چاہتے ہیں مگر آپ کو اپنے سپر فنڈ اکاؤنٹ کی تفصیلات یاد نہیں ہیں تو آپ myGov کے ذریعے اپنے تمام سپر اکاؤنٹس دیکھ سکتے ہیں۔

اچھا ہو گا کہ آپ جلدی اپنی سپر کی طرف توجہ دینا شروع کریں۔ خود اپنا سپر فنڈ چنیں اور باقاعدگی سے سپر کی ادائیگیوں کا خیال رکھیں کیونکہ آپ آج جو فیصلے کر رہے ہیں، ان سے مستقبل میں آپ کے لیے طرز زندگی کے مواقع طے ہوں گے۔

میں اپنی سپر میں جمع ہونے والی رقم کو کیسے بڑھاؤں؟

اپنے آجر کی طرف سے کنٹری بیوشنز کے ساتھ ساتھ آپ خود بھی کنٹری بیوشنز کر کے اپنی سپر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ممکن ہے آپ اپنی سپر کے لیے ٹیکس کٹنے سے پہلے کی آمدنی میں سے 'تنخواہ کی قربانی' (salary sacrifice) دے سکتے ہوں یا ٹیکس کے بعد والی آمدنی میں سے کنٹری بیوشنز کر سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں 'کیپس' یعنی زیادہ سے زیادہ رقم کی پابندیاں واجب ہیں کہ آپ ہر مالی سال میں، اضافی ٹیکس ادا کیے بغیر، خود کتنی رقم کی سپر کنٹری بیوشن کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی کنٹری بیوشن ان کیپس سے بڑھ کر ہو تو آپ کو اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑ سکتا ہے (انگلش میں)۔ اگر آپ اپنی سپر میں (آجر کی طرف سے کنٹری بیوشنز کے سمیت) کنٹری بیوشن کی رعایتی حد (concessional contributions cap) (انگلش میں) سے زیادہ کنٹری بیوشن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ماہرانہ مشورہ حاصل کریں۔

گورنمنٹ کی طرف سے کنٹری بیوشنز

اگر آپ کی آمدنی کم ہے یا متوسط ہے تو ممکن ہے آپ آسٹریلین گورنمنٹ کی طرف سے سپر کنٹری بیوشنز (انگلش میں) کے لیے اہل ہوں۔

اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں تاکہ ہم چیک کر سکیں کہ آيا آپ 500$ تک کی سرکاری کنٹری بیوشن (co-contribution) لینے کے لیے اہل ہیں۔ ٹیکس ریٹرن جمع کروانا تب بھی اہم ہے جب آپ کے خیال میں آپ کو ٹیکس کے پیسے واپس نہ ملنے ہوں۔ آپ کو سپر کی سرکاری کنٹری بیوشن کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

میں اپنی سپر میں جمع ہونے والی رقم کیسے لے سکتا/سکتی ہوں؟

عام طور پر آپ ریٹائرمنٹ کے وقت ہی اپنی سپر کی رقم لے سکتے ہیں۔ تاہم بعض حالات میں آپ کے لیے سپر میں جمع شدہ رقم اس سے پہلے لینا ممکن ہے جیسے شدید مالی مشکلات میں اور بعض خاص طبی مسائل کی صورت میں۔

اگر آپ کو جائز طور پر اپنی جمع شدہ سپر میں سے کچھ پیسے جلدی لینے کی ضرورت ہو تو درخواست دینے سے پہلے اپنے سپر فنڈ سے پوچھ لیں کہ کیا آپ کو یہ پیسے مل جانے کا امکان ہے۔

آسٹریلیا سے جانے والے عارضی رہائشی افراد

اگر آپ آسٹریلیا میں روزگار کمانے والے عارضی رہائشی ہیں اور سپر کے لیے اہل ہیں تو آپ کے آجر کو آپ کے لیے سپر گارنٹی کنٹری بیوشنز کرنی ہوں گی۔ آپ کے آسٹریلیا سے چلے جانے کے بعد آپ کی سپر آپ کو ادا کی جا سکتی ہے۔ اس ادائیگی کو 'آسٹریلیا سے رخصت ہونے کے بعد سپر کی ادائیگی (DASP) کہا جاتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہری اور آسٹریلیا کے مستقل رہائشی افراد اس ادائیگی کے لیے اہل نہیں ہیں۔

اپنی اہلیت چیک کرنے اور DASP کی آن لائن درخواست دینے یا کاغذ کا درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، آسٹریلیا کے عارضی رہائشی افراد اور سپر پر جائیں (انگلش میں)۔

سمندر پار سے آنے والی سپر کی رقم

اگر آپ سمندر پار سے اپنے پیسے یا پنشن کی رقم لا رہے ہیں تو اس سلسلے میں ٹیکس کے خاص اصول ہو سکتے ہیں جن کا آپ کو علم ہونا ضروری ہے۔ اپنے فنانشل ایڈوائزر یا مائیگریشن ایجنٹ سے بات کریں۔

اگر مجھے وقت سے پہلے اپنی سپر سے پیسے لینے کی پیشکشیں ملیں تو کیا مجھے خبردار ہو جانا چاہیے؟

ریٹائرمنٹ سے پہلے اپنی جمع شدہ سپر لینے کی پیشکشوں سے خبردار رہیں۔ جو سکیمیں لوگوں کو قرض کی واپسی، مکان یا گاڑی خریدنے، بلکہ سیروسیاحت پر جانے جیسی وجوہ سے بھی سپر میں جمع شدہ رقم نکالنے میں مدد دیتی ہیں، وہ غیر قانونی ہیں اور اگر آپ ان میں حصہ لیں تو بھاری سزائیں ہوتی ہیں۔

مثال: فِل جال میں پھنسنے سے بچ گیا

میں پچھلے چند مہینوں سے گاڑی خریدنے کے لیے پیسے جمع کر رہا تھا۔ کام پر میرے ایک ساتھی نے مجھے اپنے دوست کے بارے میں بتایا کہ وہ گاڑی خریدنے کی خاطر مجھے اپنی سپر کی رقم میں سے کچھ پیسے نکالنے کے لیے مدد دے سکتا ہے۔

 

خوش قسمتی سے میں نے ATO کی ویب سائیٹ پر جا کر دیکھا اور پتہ چلا کہ یہ غیر قانونی ہے۔ اگر میں رقم نکالتا تو مجھے اس پر %45 ٹیکس ادا کرنا پڑتا۔ یہی نہیں بلکہ مجھے جرمانوں، اور ممکن ہے جیل، کا بھی سامنا ہوتا – یہ غلطی مجھے بہت مہنگی پڑتی۔

End of example

یہ معلومات دوسری زبانوں میں بھی مہیا ہیں۔

مزید معلومات

اگر آپ سپر کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں تو ato.gov.au/individuals/super (انگلش میں) دیکھیں یا 20 10 13 پر ہمیں فون کریں۔

اگر آپ کو انگلش بولنے پر عبور حاصل نہیں ہے اور آپ کسی ٹیکس آفیسر سے بات کرنا چاہتے ہیں تو 13 14 50 پر تحریری اور زبانی ترجمے کی سروس(TIS National) کو فون کر کے ہمیں کال کرنے کے لیے مدد لے لیں۔

QC62052