ATO logo

Urdu / اردو

Tax and super information in Urdu.

Last updated 1 September 2026

آسٹریلین ٹیکسیشن آفس (ATO) کی ویب سائیٹ پر خوش آمدید

ان صفحات پر آسٹریلیا میں ٹیکس اور سپراینوئیشن (سپر) کے متعلق معلومات دی گئی ہیں تاکہ آپ اپنے حقوق اور فرائض سمجھ سکیں۔

اگر آپ کو لگے کہ ان ویب صفحات پر موجود معلومات سے آپ کے حالات میں کوئی رہنمائی نہیں ملتی یا اگر آپ ٹھیک سے نہ جانتے ہوں کہ ان معلومات کا اطلاق آپ پر کیسے ہوتا ہے تو آپ ہم سے مزید مدد مانگ سکتے ہیں۔

اگر آپ کو ہم سے بات کرنے کی ضرورت ہو تو یہاں فون کریں:

ذاتی حیثیت سے سوالات – 13 28 61

کاروبار کے متعلق سوالات – 13 28 66

سپراینوئیشن کے متعلق سوالات – 13 10 20

اگر آپ انگلش کے علاوہ کسی اور زبان میں بات کرنا چاہتے ہوں تو آپ ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس (TIS National) کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ مفت سروس انٹرپریٹر (مترجم) لے کر ہمیں کال کرے گی تاکہ ہم آپ سے بات کر کے آپ کی مدد کر سکیں۔

ٹرانسلیٹنگ اینڈ انٹرپریٹنگ سروس کو (آسٹریلین ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک) اس نمبر پر فون کریں:

  • 13 14 50، اگر آپ آسٹریلیا میں ہیں
  • 61 3 9268 8332+، اگر آپ آسٹریلیا سے باہر ہیں۔

Individuals

Tax essentials

Superannuation

Business

QC57516